سفیان مقیم کی 16 گیندیں اور ‘نئے پاکستان’ کی پہلی کامیابی

آج اس ریکارڈ کا 40واں دن تھا جو اکتوبر کے آخری ہفتے زمبابوے نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ افریقن کوالیفائرز میں گیمبیا کے خلاف 344 رنز بنا کر قائم کیا۔ یہ تاحال ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی تاریخ کا سب سے بڑا مجموعہ ہے۔

ابھی اس توانا ریکارڈ کی عمر چھ ہفتے بھی نہیں ہوئی تھی کہ اسی ٹیم نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں صرف 57 رنز بنا کر اپنی تاریخ کا پست ترین مجموعہ ریکارڈ کیا ہے۔

کچھ سال پہلے جب کرکٹ کے فروغ کو آئی سی سی نے فیفا کے زرخیز اذہان کی خدمات حاصل کی تو رینکنگ کی اوپری چند ٹیموں کی بجائے، ٹی ٹوئنٹی میں، دنیا بھر کے میچز کو انٹرنیشنل سٹیٹس دیا گیا۔ اس دور رس فیصلے نے کرکٹ میں مسابقت کا دائرہ وسیع تر کیا۔

یہ اسی پالیسی کا ثمر تھا کہ حال ہی میں ہوئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امریکہ، اومان، یوگینڈا، پاپوا نیو گنی اور نیپال جیسی ٹیمیں بھی پہلی بار عالمی سٹیج پہ نہ صرف کرکٹ کھیلتی نظر آئیں بلکہ کہیں کہیں خود سے توانا حریفوں کو حیرت زدہ بھی کرتی رہیں۔

مگر یہ پالیسی ان ٹیموں کے لیے نفع بخش نہ رہی جو محض اس لیے رینکنگ ٹیبل کے نچلے کنارے پہ ٹِکی ہوئی تھیں کہ اس سے نیچے جانے کو مزید جگہ میسر نہ تھی۔ جونہی وہ جگہ میسر آئی، زمبابوین کرکٹ گویا ڈھلان سے پھسلنے لگی۔

سو، یہ کوئی حیرت کی بات نہیں کہ آج تگڑی ٹیموں کے خلاف زمبابوے کے میچز میں براڈکاسٹرز بھی محض اس لیے دلچسپی نہیں دکھاتے کہ اس سودے میں منافع کا امکان کم ہی رہتا ہے۔ خود سے برتر ٹیموں کے خلاف اس کے میچز عموماً مقررہ وقت سے اس قدر پہلے ختم ہونے کا رجحان رکھتے ہیں کہ خسارے کے تعین کو کوئی لائق معاشی دماغ درکار نہیں۔

پہلے میچ میں اچھے مقابلے اور متوقع جیت کی سمت گامزن ہونے کے بعد اچانک رستہ کھو جانے والی زمبابوین بیٹنگ نے جب ہدف ترتیب دینے کا فیصلہ کیا تو ان سے متوقع تھا کہ وہ سیریز کے اس فیصلہ کن معرکے میں کوئی عزم دکھائیں گے۔

ان کی ابتدا اسی عزم سے ہوئی بھی مگر پھر اچانک سفیان مقیم کی انگلیوں کے بل پہ میچ یوں گھوما کہ صرف 20 رنز کے عوض پاکستان نے 10 وکٹیں حاصل کر لی۔

سفیان مقیم کی 16 گیندیں اور 'نئے پاکستان' کی پہلی کامیابی

لیگ سپن نام ہی جارحیت کا ہے۔ جو فطری زاویہ اس نوعیت کی سپن کو دستیاب ہوتا ہے، وہ بلے بازوں کو بھی خود بخود قدم بڑھانے کی ترغیب دیتا ہے۔ ایسے میں مقابلہ پُرجوش رہتا ہے کہ جہاں بلے باز کو بڑے شاٹ کھیلنے کی موزونیت میسر ہوتی ہے، وہیں ان بڑے شاٹ کا الٹا پڑ جانا بھی امکانات کا دائرہ بڑھاتا ہے۔

لیفٹ آرم لیگ سپن مگر روایتی دائیں ہاتھ کی لیگ سپن سے بھی زیادہ مہلک ہتھیار ہے کہ اگر ورائٹی کے ساتھ ڈسپلن بھی برقرار رکھا جائے تو یہ بلے باز کے لیے بالکل ناقابلِ فہم ہو جاتی ہے۔ اور جہاں روایتی لیگ سپن بائیں ہاتھ کے بلے بازوں کے خلاف اپنی تاثیر میں کچھ کمی دیکھتی ہے، وہاں لیفٹ آرم سپن بائیں ہاتھ کے بلے بازوں کے خلاف بھی اتنی ہی موثر رہتی ہے جس قدر وہ دائیں ہاتھ کے بلے بازوں کو دشواری پہنچاتی ہے۔

سفیان مقیم نے یہ پانچ وکٹیں صرف سولہ گیندوں پہ محض تین رنز کے عوض حاصل کی۔

زمبابوین بلے باز پہلے ہی گوگلی سے نمٹنے میں دشواری سے دوچار تھے اور سفیان مقیم کی گوگلی کے سوا دیگر ورائٹی بھی یہاں ایسے محیر العقول زاویوں سے ٹرن لے رہی تھی کہ سکندر رضا کے ساتھیوں کو کچھ پلے پڑ کے نہ دیا۔

سفیان مقیم کی 16 گیندیں اور 'نئے پاکستان' کی پہلی کامیابی

مرومانی اور بینیٹ کی مثبت سوچ نے شاید زمبابوے کو ایک قابلِ قدر مجموعے تک پہنچا دیا ہوتا، اور دوسری اننگز میں سست وکٹ پر پرانی گیند کے خلاف پاکستانی مڈل آرڈر کا کوئی سپن ٹرائل بھی ہوپاتا۔ لیکن سفیان کو جو حمایت ابتدائی وکٹوں میں پیسرز سے ملی، اس نے زمبابوین مڈل آرڈر کے کندھے مزید بوجھل کر دیے۔

اس سیریز میں پاکستان نے اپنی روایتی حکمت عملی کے برعکس سپر سٹارز کو میدان میں نہیں اتارا اور آئندہ ورلڈ کپ کی تیاری کے پیش نظر نئے ٹیلنٹ پر سرمایہ کاری کی۔

یہ میچ پاکستان کی اس سرمایہ کاری کا امتحان تھا اور ٹی ٹوئنٹی میں 'نئے پاکستان' کی صلاحیتوں کی جانچ کا موقع تھا۔ سفیان مقیم کی 16 گیندوں نے نہ صرف سیریز پاکستان کے نام کر دی، بلکہ ماڈرن ٹی ٹوئنٹی انقلاب کے پہلے پاکستانی قدم کو بھی شاندار کامیابی سے ہمکنار کر دیا۔

سفیان مقیم کی 16 گیندیں اور 'نئے پاکستان' کی پہلی کامیابی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...