بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کے کارکنان لاپتہ ، تحریک انصاف کیا کام کر رہی ہے ؟ فیصل چوہدری نے بتا دیا
کراچی میں پی ٹی آئی کے کارکنان کی گمشدگی
بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کے کارکنان لاپتہ، تحریک انصاف کیا کام کر رہی ہے؟ فیصل چوہدری نے بتا دیا۔
فیصل چوہدری کا بیان
تحریک انصاف کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کے کارکنان لاپتہ ہیں، قاسم سوری جیسی ٹوئٹس سے ہمارا کام بھی مشکل ہوجاتا ہے۔ جب کسی کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے کی اجازت نہیں دی جاتی تو افواہیں زور پکڑتی ہیں۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو
انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام "آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ" میں کیا، پروگرام میں سینئر صحافی انصار عباسی اور ماہر معاشیات محمد سہیل نے بھی شرکت کی۔
لاپتہ افراد کا معاملہ
فیصل چوہدری نے کہا کہ بیرسٹر گوہر نے ان 12 ہلاکتوں کی بات کی جن کے کوائف موجود ہیں۔ بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کارکنان لاپتہ ہیں۔ لاپتہ افراد کے کوائف چیک کیے جا رہے ہیں۔ علیمہ خان نے بھی لاپتہ افراد کی بات کی جن کے کوائف ابھی جمع ہو رہے ہیں۔
میڈیا پر مؤقف
ہلاکتوں سے متعلق بیرسٹر گوہر اور علیمہ خان کا کہنا ایک ہی بات کے دو حصے ہیں۔ میڈیا پر بانی پی ٹی آئی کا کوئی بیان نہیں چلایا جاتا۔ بانی پی ٹی آئی نے آج کہا، "مجھے نہیں پتہ تھا کہ سنگجانی اسلام آباد کے اندر ہے۔" بانی پی ٹی آئی نے ہدایات دی تھیں کہ اسلام آباد کے بیچ میں جانا ہے۔
کمیونی کیشن کے مسائل
بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں، کمیونی کیشن کے مسائل بہت زیادہ ہیں۔ قاسم سوری سمیت باہر بیٹھے لوگ علیمہ خان یا پارٹی قیادت سے بات کر لیا کریں۔ قاسم سوری جیسی ٹوئٹس سے ہمارا کام بھی مشکل ہوجاتا ہے۔