جنرل ساحر شمشاد مرزا کی عراقی وزیرِ اعظم ، آرمی چیف اور وزیر دفاع سے ملاقاتیں
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی عراقی قیادت سے ملاقاتیں
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے عراقی وزیرِ اعظم، وزیرِ دفاع، وزیرِ داخلہ اور آرمی چیف سے ملاقاتیں کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ میں متنازع ٹوئٹس کیس میں وکیل ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی اپیل کل سماعت کیلئے مقرر
باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق دورۂ عراق میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کی طرف سے پاکستان کا پانی روکنا سنگین نتائج پیدا کر سکتا ہے: صدرِ مملکت
پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کی ستائش
اس موقع پر عراقی قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔

گارڈ آف آنر کی تقریب
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا کو عراقی مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر چاق و چوبند فوجی دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔








