وزیرِ اعظم نے دنیا کو مستقبل میں پانی کی قلت سے بچانے کیلئے 6 نکاتی ایجنڈا تجویز کر دیا
ریاض میں ون-واٹر سربراہی اجلاس
وزیرِ اعظم نے اپنے دورۂ سعودی عرب کے دوران ریاض میں منعقدہ ون-واٹر سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔ وزیرِ اعظم نے دنیا کو مستقبل میں پانی کی قلت سے بچانے کیلئے 6 نکاتی ایجنڈا تجویز کیا اور پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کی ماحولیاتی تبدیلی کے خطرات کی وجہ سے مشکلات و چیلینجز پر بھی روشنی ڈالی۔
یہ بھی پڑھیں: سموگ ہاٹ لائن ”1373” اور ”گرین پنجاب ایپ” کا افتتاح، بھارتی پنجاب کیساتھ کلائیمیٹ ڈپلومیسی شروع کرنی چاہیے: مریم نواز
ولی عہد سے ملاقات
وزیرِ اعظم کی ریاض میں سعودی عرب کے ولی عہد و وزیرِ اعظم عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود سے بھی ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاک سعودیہ تعلقات کے مزید فروغ اور ان میں بڑی تبدیلی لانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اس بات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے سعودی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر عملدرآمد کی رفتار خوش آئند ہے۔
فرانس کے صدر سے ملاقات
وزیرِ اعظم کی فرانس کے صدر ایمانویل میکرون سے بھی ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں پاکستان اور فرانس کے مابین زراعت، لائیو سٹاک، انفارمیشن ٹیکنالوجی، پیشہ ورانہ مہارتوں میں ترقی اور پینے کے صاف پانی کے شعبوں میں بزنس ٹو بزنس روابط کے ذریعے تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔