ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل - سیارہ مریخ: 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ جس بات کو لے کر پریشان چلے آ رہے ہیں، اس کا کوئی تو حل آج نکل ہی آئے گا اور پھر آپ اپنے مقاصد کی جانب پیش قدمی کر لیں تو مناسب رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: روس ایران کو امریکی بحری بیڑوں اور فضائی نقل و حرکت کی جاسوسی کے لیے اہم سیٹلائٹ ڈیٹا فراہم کر رہا ہے، الجزیرہ کی رپورٹ میں دعویٰ
برج ثور - سیارہ زہرہ: 21 اپریل سے 20 مئی
آپ مسلسل کئی دنوں کچھ بدنظری جیسے اثرات کا شکار چلے آ رہے ہیں جس کی وجہ سے آپ کے ہر کام میں رکاوٹوں کا سلسلہ جاری ہے۔ نظر اتاریں اور گوشت صدقہ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: روزانہ ریڈ بل پینے والی خاتون نے سی ٹی سکین کروایا تو ایسا انکشاف کہ پیروں تلے زمین نکل گئی
برج جوزہ - سیارہ عطارد: 21 مئی سے 20 جون
آپ کو جس بات کا خطرہ محسوس ہو رہا ہے، اس کی فکر کی اب کوئی ضرورت نہیں ہے۔ آج صبح سے ان شاءاللہ ایسے حالات بن سکتے ہیں جو آپ کو پاور فل کر دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: قیدی سے ملاقات حال احوال کے لیے ہوتی ہے اگر اس سے انتشار اور تلخی بڑھے تو ریاست اور حکومت سخت فیصلے کرے گی،امیر حیدر ہوتی۔
برج سرطان - سیارہ چاند: 21 جون سے 20 جولائی
آپ کیوں کسی دوسرے کی وجہ سے خود کو مشکل میں ڈال رہے ہیں؟ اپنے کام سے کام رکھیں اور ان تمام معاملات سے بچ کر چلیں جن میں تھوڑا سا بھی رسک شامل ہو۔
یہ بھی پڑھیں: اس کی آواز بھاری اور خوفناک تھی، تھوڑے رکھ رکھاؤ سے ملتا رہا، اب لوگوں کی آمدو رفت شروع ہوگئی جو ہمارے لئے پریشانی کا باعث بن رہی تھی
برج اسد - سیارہ شمس: 21 جولائی سے 21 اگست
جب کام کرنے کا وقت ہوتا ہے تو آپ فضول کاموں میں لگ جاتے ہیں اور جب اچھا وقت گزر جاتا ہے، پھر پچھتاوا ہوتا ہے۔ اس اچھے وقت کی مدد کریں، وہ بھی آج۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: “اگر تم مرد ہو تو مجھے طلاق دو” عورت کے اس جملے کا کیا مطلب ہوتا ہے؟
برج سنبلہ - سیارہ عطارد: 22 اگست سے 22 ستمبر
کوئی بھی ایسا کام نہ کریں جس میں ناجائز آمدن کی آمد ہو۔ صرف رزق حلال کا ہی ذہن میں رکھیں۔ اس وقت آپ کو ایک اچھے کام کی پیشکش کی امید بھی نظر آتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں آتش بازی کا سامان بنانیوالی فیکٹری میں دھماکہ، 8 افراد ہلاک
برج میزان - سیارہ زہرہ: 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آج غیر متوقع دن ہے۔ آپ کو کسی جانب سے کوئی پیشکش ملنے کا امکان اور ایک رکا ہوا کام بھی ہونے کی امید ہے۔ آج پرانے معاملات کو ہرگز ہرگز نہ چھیڑیں۔
یہ بھی پڑھیں: دہشتگردوں کے خلاف آئی ایس آئی اور بھارتی خفیہ ایجنسی را مل کر کام کرے، بلاول بھٹو کی تجویز
برج عقرب - سیارہ مریخ: 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جو لوگ کسی بھی قانونی معاملات میں ہیں، وہ اس کو عدالت سے باہر ٹھیک کرنے کی کوشش کریں۔ وراثت کے امور میں آپ کا حق کم ہو بھی، اللہ پاک پر چھوڑ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی صوبے سیستان میں 8 معصوم پاکستانیوں کا بہیمانہ قتل انتہائی تکلیف دہ امر ہے:وزیراعلیٰ مریم نواز
برج قوس - سیارہ مشتری: 23 نومبر سے 20 دسمبر
کسی بھی ایسے مسئلے سے دور رہیں جس کا تعلق دل کے معاملات و عشق و محبت سے ہو۔ جو لوگ کسی بات پر ضد کریں گے، وہ اپنے لئے بڑی مشکلات کھڑی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں شوہر کی مسجد میں شکایت پر مردوں کے جتھے کا خاتون پر بہیمانہ تشدد، گرفتاریاں
برج جدی - سیارہ زحل: 21 دسمبر سے 19 جنوری
آج ہونے والا ایک بڑا کام رکاوٹ کا شکار ہو سکتا ہے اور جن لوگوں نے وعدہ کر رکھا تھا، وہ اپنے وعدے پر پورا نہیں اتریں گے۔ اس وقت رکاوٹ لگتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بل گیٹس معروف بھارتی ڈرامہ ’’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی 2‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے
برج دلو - سیارہ زحل: 20 جنوری سے 18 فروری
آپ کے لئے اگر کوئی ایسا فون آئے جس میں کوئی وعدہ یا لالچ ہو، تو اس سے بچ کر چلیں۔ ان دنوں دھوکا ملنے اور مالی نقصان پہنچانے کی فکر سے محفوظ رہنا ہے۔
برج حوت - سیارہ مشتری: 19 فروری سے 20 مارچ
ایک اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ملازمت پیشہ افراد کے لئے آج ایک اہم دن ہے۔ بڑی پریشانی سے بھی نجات ملے گی اور راستے کی ایک بڑی رکاوٹ بھی دور ہو سکے گی۔








