پی ٹی آئی کا گورنر خیبر پختونخوا کی اے پی سی میں عدم شرکت کا اعلان

پی ٹی آئی کا اے پی سی میں عدم شرکت کا فیصلہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے گورنر خیبر پختونخوا کی طلب کردہ آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں عدم شرکت کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: آج ہم سب نشانے پر ہیں، ہمارے خلاف منصوبے بنتے ہیں: سلمان اکرم راجہ

عوام کی نمائندگی کا دعویٰ

پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کی نمائندگی تحریک انصاف کے پاس ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ نے مزید 8 آئی پی پیز کے ٹیرف ریویو کی منظوری دیدی

خونریزی کی خاموش سہولت کاری

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ گورنر خیبر پختونخوا کی طلب کردہ اے پی سی میں عدم شرکت کا فیصلہ نہتے اور پرامن شہریوں کے قتل عام میں خاموش سہولت کاری پر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ کی جانب سے ایران کو اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کی پیشکش کا امکان

سیاسی اجرت کے تحت فیصلے

انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ سیاسی اجرت کے عوض قاتلوں کی ہمنوائی کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی پر پابندی کے مذموم حکومتی ایجنڈے کی پیپلز پارٹی سرگرم پشت پناہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 2 Brothers Killed by Tanker After Dropping Uncle at Karachi Airport

بلدیاتی امور میں پیپلز پارٹی کا کردار

اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے بلوچستان اسمبلی سے پابندی کی قرارداد منظور کرانے میں کردار ادا کیا ہے، جبکہ سندھ میں پی پی ہمارے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ اور ہراسانی میں مصروف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے لوگ کیسے واپس جا سکتے ہیں ؟ اہم سیاسی شخصیت کی تجویز سامنے آ گئی

جعلی جمہوریت کا تاثر

پی ٹی آئی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی بے جان نمائشی مجالس کے ذریعے اپنی جمہوریت نوازی کا تاثر دینا چاہتی ہے، جبکہ پی پی کا خیبر پختونخوا میں کوئی مینڈیٹ نہیں ہے۔

عوام کی حقیقی نمائندگی

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کی نمائندگی پی ٹی آئی کے پاس ہے، جب بھی گورنر کسی معاملے پر سنجیدہ رائے کے پی حکومت کو بھجوائیں گے، تو غور کریں گے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...