پنجاب کابینہ نے پارلیمنٹیرینز کی تنخواہ میں اضافے کی منظوری دیدی
پنجاب کابینہ کی منظوری
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کابینہ نے پارلیمنٹیرینز کی تنخواہ میں اضافے کی منظوری دیدی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ کا جیک آباد بس حادثے پر اظہار افسوس
تنخواہوں میں اضافہ
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، ایم پی اے کی تنخواہ 5 لاکھ روپے کردی گئی۔ سپیشل اسسٹنٹ اور مشیر کی تنخواہ 7 لاکھ، پارلیمانی سیکرٹری کی تنخواہ 6 لاکھ، اور صوبائی وزیر کی تنخواہ 10 لاکھ روپے ہوگی۔ سپیکر پنجاب اسمبلی کی تنخواہ بھی 10 لاکھ جبکہ ڈپٹی سپیکر کی تنخواہ 8 لاکھ روپے ہوگی۔
کابینہ کا اجلاس اور آگے کے مراحل
کابینہ نے گزشتہ اجلاس میں ایکس ایجنڈا کے طورپر اس مسئلے کی منظوری دی۔ کابینہ کی منظوری کے بعد یہ بل پنجاب اسمبلی جائے گا، جہاں اس کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔