سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ نے پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالرز ڈپازٹ میں ایک بار پھر توسیع کر دی
سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ کی توسیع
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ نے پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر ڈپازٹ میں ایک بار پھر توسیع کر دی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ڈالر ڈپازٹ کی معیاد آج ختم ہو رہی تھی، تاہم سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ کی جانب سے 3 ارب ڈالر ڈپازٹ میں ایک سال توسیع کر دی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق 2021 میں حاصل شدہ 3 ارب ڈالر ڈپازٹ کی تیسری بار توسیع دوستانہ تعلقات کا مظہر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اپنے آپ سے ایماندارانہ رویہ اختیار کرنا آسان نہیں، اکثر خواتین معاشرے کی جانب سے ملنے والے پیغامات اپنا لیتی ہیں اور ویسا ہی طرز عمل اپنا لیتی ہیں
وزیر اعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی ریاض میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی تھی۔ سعودی ولی عہد کی 6 ماہ کے دوران شہبازشریف سے 5 ویں بار ملاقات تھی۔ اس موقع پر شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ یہ حقیقی محبت اور باہمی احترام کا ثبوت ہے جو دونوں ملکوں کے عوام کو جوڑتا ہے۔
اقتصادی تعلقات میں فروغ
دونوں رہنماؤں نے اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا اور دوطرفہ تعلقات میں بڑی تبدیلی لانے کیلئے مشترکہ عزم کا اظہار کیا تھا۔