پختون بزنس کمیٹی کی جانب سے یو اے ای کے 53 ویں قومی دن کی تقریب کا انعقاد، امارات کو دوسرا گھر قراردیا.

تقریب کا انعقاد

دبئی (طاہر منیر طاہر) متحدہ عرب امارات میں پختون بزنس کمیٹی کی جانب سے یو اے ای کے 53 ویں قومی دن کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں حسین محمد قونصل جنرل مہمان خصوصی تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: این آئی سی ایچ میں نومولود کا انتقال، لواحقین نے طبی عملے پر حملہ کردیا

شرکاء کی شرکت

تقریب میں متحدہ عرب امارات کی اہم ادبی، سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی، مہمانوں کو گلدستے پیش کیے گئے۔ بختیار خٹک نے استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو جو عزت دی ہے وہ قابل تعریف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جب بچہ اپنے آپ پر بھروسہ اور خوداعتماد نہیں ہوتا تو اسے مشکلات کا سامنا کرنے کا موقع بھی نہیں ملتا کیونکہ والدین اس کے مسائل خود حل کرتے ہیں

مہمان خصوصی کا پیغام

مہمان خصوصی حسین محمد، پختون ویلفیئر کے صدر انجینئر زبیر خان، عبداللہ خان اور دیگر مہمانوں نے متحدہ عرب امارات کے حکمرانوں اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امارات ہمارا دوسرا گھر ہے اور ہم اس گھر کے تحفظ اور ملک کی ترقی کے لیے اپنی تمام ممکنہ کوششیں بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا متحدہ عرب امارات کی ترقی کو تسلیم کرتی ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ پاکستان میں یو اے ای جیسی ترقی اور خوشحالی ہو اور ہم پاکستان اور یو اے ای کی دوستی کو مزید فعال دیکھنا چاہتے ہیں۔

تقریب کی خوشیاں

تقریب میں تیمور خان، شبیر مرچنٹ، شیر اکبر آفریدی، محمد ثقلین، سید سلیم اختر، مقبول حسین، یاسمین کنول، رئیس قریشی، امجد خان، وقار خان اور دیگر نے شرکت کی۔ تقریب میں عہدے داروں کو اعزازی اسناد، شیلڈز اور تحائف تقسیم کیے گئے۔ آخر میں شرکائے تقریب اور عہدے داروں نے مل کر کیک کاٹا اور امارات کی ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...