سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی
ملک میں سونے کی قیمتوں میں تبدیلی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک میں سونے کی قیمت میں گذشتہ روز اضافے کے بعد آج کمی ہوئی ہے۔
سونے کی قیمت میں کمی
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ہزار روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ دو لاکھ 74 ہزار 700 روپے ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 857 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 35 ہزار 511 روپے ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 10 ڈالر کم ہوکر 2 ہزار 635 ڈالر فی اونس ہے۔