اپنی بیوی کے لیے تحفہ لانے والا شخص راتوں رات کروڑ پتی بن گیا
سونے کا تحفہ اور کروڑ پتی بننے کی کہانی
سنگاپور (ویب ڈیسک) محنت سے کمائی گئی رقم میں سے اپنی بیوی کے لیے تحفہ لانے والا شخص راتوں رات کروڑ پتی بن گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے پاکستان اور بھارت میں آبی تناو بڑھنے کا خدشہ ہے: فنانشل ٹائمز
ایک غیر معمولی خریداری
روزنامہ جنگ نے غیر ملکی میڈیا کے حوالے سے بتایاکہ بالسویرانیم چتھمبرم نامی بھارتی نژاد شخص نے سنگاپور میں چند ماہ قبل اپنی بیوی کے لیے سونے کا زیور خریدا، جس کے سبب وہ حیران کُن طور پر راتوں رات کروڑوں کا مالک بن گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا وہ علاقہ جہاں 3 روز کے لیے کرفیو نافذ کردیا گیا
انعامی اسکیم کا انکشاف
میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی نژاد شخص جس وقت اپنی بیوی کے لیے تحفہ خرید رہا تھا، اس وقت وہ اس بات سے لاعلم تھا کہ اس دکان میں کوئی انعامی اسکیم بھی چل رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کا میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ایشیا کپ سے ہٹانے کا مطالبہ
سوشل میڈیا کی مدد سے کامیابی
بعد ازاں بذریعہ سوشل میڈیا اسے علم ہوا کہ اس نے جس دکان سے اپنی بیوی کے لیے سونے کا تحفہ خریدا تھا، اس دن جاری ایک انعامی اسکیم کے تحت لکی ڈرا میں اس کا 1 ملین ڈالرز کا انعام نکل آیا ہے۔
خریداری کی تفصیلات
میڈیا رپورٹس کے مطابق قرعہ اندازی میں شامل ہونے کے لیے صارفین کو تقریباً 16 ہزار بھارتی روپے کی خریداری لازمی کرنی تھی، تاہم بھارتی نژاد شخص نے اپنی بیوی کے لیے ساڑھے 3 لاکھ سے زائد مالیت کے سونے کے زیورات خریدے تھے۔








