پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت رجحان رہا ، رپورٹ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ
کراچی (آئی این پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی گئی ہے، جس کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت رجحان رہا۔
انڈیکس کی کارکردگی
جاری رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 7696 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس بڑے اضافے سے 109053 پر بند ہوا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 109478، جبکہ ہفتہ وار کم ترین سطح 101921 رہی۔
سودوں کی تفصیلات
رپورٹ کے مطابق بازار میں ایک ہفتے میں 8.41 ارب حصص کے سودے ہوئے، جب کہ شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 274 ارب روپے رہی۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن
مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک ہفتے میں 970 ارب روپے بڑھ کر 13855 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے۔