ایشیئن ہاکی چیمپئینز ٹرافی، کھلاڑیوں کو یومیہ الائونس مل گیا
قومی ہاکی ٹیم کو یومیہ الائونس کی منظوری
لاہور (آئی این پی) قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ایشیئن ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے 25 دن کا یومیہ الائونس مل گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کوہستان کرپشن اسکینڈل، مرکزی ملزم قیصر اقبال کے ڈرائیور نے پلی بارگین کے تحت ساڑھے 4 ارب روپے ادا کردیے۔
مالی مشکلات اور الائونس کی ادائیگی میں تاخیر
میڈیا رپورٹس کے مطابق، پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) مالی مشکلات کے باعث اگست اور ستمبر کے دوران کھلاڑیوں کو یومیہ الائونس فراہم کرنے سے قاصر رہی تھی۔ ہاکی پلیئرز کو فنڈز کی کمی کی وجہ سے الائونس کی ادائیگی میں تاخیر کا شکار ہونا پڑا تھا۔ تاہم، فنڈز کے آنے کے بعد پی ایچ ایف نے ہر کھلاڑی کو یومیہ 20 ہزار روپے ادا کیے۔
یہ بھی پڑھیں: 76 ممالک میں 21 ہزار 406 پاکستانی قید
کھلاڑیوں کا شکریہ
فیڈریشن نے تاخیر کے دوران کھلاڑیوں کے صبر اور تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ پی ایچ ایف نے یہ بھی تصدیق کی کہ جونیئر ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے یومیہ الائونسز بھی ادا کر دئیے گئے ہیں۔
جونیئر ہاکی ایشیاکپ 2024 کا نتیجہ
واضح رہے کہ 4 دسمبر کو مینز جونیئر ہاکی ایشیاکپ 2024 کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 5-3 سے شکست دی تھی، لیکن گرین شرٹس سلور میڈل جیتنے میں کامیاب رہے۔








