وزیر اعلی مریم نواز اور آئی جی پنجاب کیخلاف اربوں روپے کا ہرجانہ کیس دائر، بڑی خبرآگئی
پی ٹی آئی نائب صدر اکمل خان باری کا قانونی اقدام
لاہور (آئی این پی) پی ٹی آئی نائب صدر پنجاب اکمل خان باری نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز اور آئی جی کے خلاف ہرجانہ کا کیس دائر کردیا۔
ہرجانہ کا مقدمہ
تفصیل کے مطابق اکمل خان باری نے وزیراعلی مریم نواز اور آئی پنجاب کے خلاف حبس بیجا میں رکھنے کیخلاف ساڑھے 13 ارب روپے کا ہرجانہ کا کیس دائر کیا۔ انہوں نے یہ کیس وکیل خرم لطیف کھوسہ کی وساطت سے سیشن کورٹ میں دائر کیا۔ درخواست میں وزیر اعلی پنجاب، آئی جی پنجاب پولیس، سی سی پی او لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
عدالت کے احکامات کی خلاف ورزی
اکمل خان باری نے درخواست میں موقف اپنایا کہ لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مجھے حبس بیجا میں رکھا گیا۔ انہوں نے بیان دیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے 22 نومبر کو درخواست گزار کو غیر قانونی طور پر ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دیا تھا۔ اسی روز سیشن عدالت کے باہر سے پولیس تھانہ اسلام پورہ نے غیر قانونی طور پر اغوا کر لیا اور درخواست گزار کو تھانہ رنگ محل کے مقدمہ نمبر 863/24 میں گرفتار کر دیا گیا۔