فیض حمید کے خلاف کارروائی 14 دسمبر سے پہلے شروع ہو جائے گی، فیصل واوڈا کا دعویٰ

فیصل واؤڈا کی ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں کو بتا دوں کہ فیض حمید کے خلاف کارروائی 14 دسمبر سے پہلے شروع ہو جائے گی، پی ٹی آئی اگر حرکتیں صحیح کرلے تو اچھی بات ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Important News for Students: End of Numbers and Positions, New Grading Policy Approved

ملاقات کی تفصیلات

انہوں نے کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد آکر چیئرمین ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں ایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ کمال، انیس قائمخانی، امین الحق اور دیگر رہنما شریک تھے۔ ملاقات کے بعد فیصل واؤڈا، خالد مقبول اور مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں: ملتان میں کمسن بچی اغواء اور زیادتی کے بعد قتل، مجرم گرفتار، سخت سزا دی جائے گی : چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی

میڈیا سے گفتگو

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واؤڈا نے کہا کہ تمام سیاسی پارٹیوں کے پاس جانے کا مقصد نیشنل کاز ہے، میں یہاں کسی مطلب سے نہیں آیا ہوں، میں دوستی اور دشمنی کھل کر نبھاتا ہوں۔ فیصل واؤڈا نے کہا کہ پاکستان کی معیشت میں سب کا کردار اہم ہے، میں اور مصطفیٰ کمال پیار سے بھی بات کرتے ہیں اور ہاتھ مروڑ کر بھی کام کروا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں دیور اور بھابھی نے محبت میں مبتلا ہو کر انتہائی بڑا قدم اٹھا لیا

مختلف سیاسی جماعتوں کا مینڈیٹ تسلیم کرنا ہوگا

میں نے بلاول صاحب کو بتایا تمام سیاسی جماعتوں کا مینڈیٹ تسلیم کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ روز دھرنا اور احتجاج پاکستان برداشت نہیں کرسکتا، بانی پی ٹی آئی کی زندگی کو خطرات ہیں، ان کی جان پر سیاست کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رکشے پر نصیبو لعل کا گانا سننے پر شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا

قربانی اور اتحاد کی اہمیت

فیصل واؤڈا نے کہا کہ میں نے بھی قربانی دی اور ایم کیو ایم نے بھی قربانی دی ہے، میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے پاس جاؤں گا، ہم ایک مشکل صورتحال سے نکل رہے ہیں۔ فیصل واؤڈا نے کہا کہ پاکستان کو آگے بڑھانے کے لیے سب کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا، سب کا مینڈیٹ تسلیم کرنا ہوگا، ہمیں بانی پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کو تسلیم کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: آر ایل کے گروپ آئی ٹی ایف ماسٹرز ٹینس: رشید ملک 60 پلس کیٹیگری کے چیمپئن بن گئے

مصطفیٰ کمال کا موقف

اس موقع پر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہمارے دوست فیصل واؤڈا ہمارے مرکز آئے ہیں، انہوں نے ایم کیو ایم سے میٹنگ کی ہے، ان کا تعلق اس شہر سے ہے، یہ ون مین آرمی ہیں۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ یہ ہر طرف چھائے ہوئے ہیں اور اس بات پر ہم فخر کرتے ہیں، ہم نے دیکھا ہے فیصل واؤڈا تمام پارٹیوں کے پاس گئے ہیں اور آج یہ ایم کیو ایم کے پاس آئے ہیں۔

ایم کیو ایم کی ضرورت

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ایم کیو ایم ایک طاقت اور ایک جماعت ہے، ہمیں ہمارا شیئر نہیں دیا جارہا ہے، کوئی کامن ایجنڈا ہونا چاہیے، فیصل واؤڈا سب کو یکجا کرنے کا کام اکیلے کر رہے ہیں۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...