عمران خان کی بہنوں کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، خاندانی ذرائع
عمران خان کی بہنوں کا سیاسی پس منظر
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خاندانی ذرائع نے کہا ہے کہ عمران خان کی بہنوں کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عسکری طاقت کے حوالے سے اندازے بدل گئے، کئی سال سے بھارت امریکی ترجیحات میں شامل تھا مگر اب ۔۔۔؟ ’’دی ڈپلومیٹ‘‘ کی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
خاندانی ذرائع کی وضاحت
جیو نیوز کے مطابق خاندانی ذرائع نے کہا کہ علیمہ خان اور دوسری بہنوں نے کبھی کوئی سیاسی اعلان نہیں کیا۔ علیمہ خان بانی پی ٹی آئی سے ملنے کے بعد میڈیا کو آگاہ کرتی ہیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی اپنی بہنوں کو دی گئی ہدایت میڈیا تک پہنچانے کا کہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مخالفین کے گھر جانور جلانے کے ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست سپریم کورٹ نے مسترد کردی۔
علی محمد خان کے بیان پر ردعمل
پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کے علیمہ خان سے متعلق بیان پر خاندانی ذرائع نے مؤقف اختیار کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کے بعد علی محمد خان یا کسی دوسرے کے پابند نہیں ہیں، عمران خان کی بہنوں کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
بشریٰ بی بی کا احتجاج
صحافی نے بانی پی ٹی آئی کے خاندانی ذرائع سے استفسار کیا کہ کیا بشریٰ بی بی کو احتجاج کے دوران اکیلا چھوڑ دیا گیا تھا؟ جس پر خاندانی ذرائع نے جواب دیا کہ بشریٰ بی بی تو کنٹینر سے کہتی رہیں کہ عمران خان کو رہا کروائے بغیر اٹھنا نہیں۔








