سپریم کورٹ نے عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا 21 نومبر کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کردیا
سپریم کورٹ کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ نے عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا 21 نومبر کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: امید ہے اسلام آباد پریس کلب کی نئی باڈی صحافیوں کے مسائل کے حل کو ترجیح دے گی: عظمیٰ بخاری
سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی، جس میں جسٹس عقیل عباسی اور جسٹس عائشہ ملک بھی شامل ہیں۔ عدالت نے عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا 21 نومبر کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے کیس کی سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کردی۔
پس منظر
یاد رہے کہ عادل بازئی کو مسلم لیگ ن کے صدر میاں نوازشریف کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے ڈی سیٹ کیا تھا۔ عادل بازئی نے 26 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ کاسٹ نہیں کیا تھا۔








