بدعنوانی کے خاتمے کیلیے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی

وزیر اعلیٰ پنجاب کا پیغام

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کرپشن صرف اخلاقی زوال نہیں، قوم کی ترقی کی قاتل ہے۔ کرپشن نہ صرف قومی وسائل کو نقصان پہنچاتی ہے بلکہ عوام کے اعتماد کو بھی متزلزل کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ژوب: انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 15 خوارج جہنم واصل

کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اینٹی کرپشن ڈے پراپنے پیغام میں کہا کہ روز اول سے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی ہے۔ ہر قسم کی بدعنوانی کے خلاف سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ کسی بھی سطح پر بدعنوانی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اختلاف رائے کو نظرانداز کرنے کے بجائے خوش آمدید کہیں، آپ ایسے انسان مشہور ہو جائیں گے جو اپنے معاملات مؤثر طریقے سے طے کرتا ہے

گورننس میں شفافیت اور جوابدہی

گورننس کے نظام میں شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنانے کے لیے کے پی آئیز (KPIs) متعارف کروائے ہیں۔ کے پی آئیز سسٹم نے حکومتی افسران کو مزید مستعد اور متحرک بنایا، عوامی خدمات میں بہتری آئی ہے۔ پنجاب حکومت بدعنوانی کے ناسور کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

ہمارا عزم: بدعنوانی سے پاک پاکستان

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ہماری منزل بدعنوانی سے پاک، ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان ہے۔ معاشرے کو کرپشن کی لعنت سے پاک کرنے میں ہر فرد اپنا کردار ادا کرے۔ شفافیت، دیانتداری اور میرٹ کا فروغ اجتماعی ذمہ داری ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...