بینظیر انکم سپورٹ صارفین کے بینک اکاﺅنٹ کھلوانے کا فیصلہ
سیکرٹری بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا اعلان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیکرٹری بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جانب سے صارفین کے بینک اکاونٹس کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کمرہ عدالت میں گنجائش کم اور آکسیجن کی کمی محسوس ہو رہی ہے، مقدمات کمرہ عدالت نمبر دو میں سنے جائیں گے؛ جسٹس ہاشم خان کاکڑ کا سلمان صفدر سے مکالمہ
قومی اسمبلی کی کمیٹی کا اجلاس
چیئرمین میر غلام علی کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی تخفیف غربت کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے متعلق معاملے پر بحث کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ترک وزیرِ توانائی کی ملاقات، علاقائی امن سمیت اہم امور پر گفتگو
بینفشریز کی مشکلات
بی آئی ایس پی حکام نے کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی بینفشریز میں سے ایک لاکھ 30 ہزار خواتین کے تھمب کام نہیں کرتے، ان خواتین کو جنوری میں خصوصی کارڈ جاری کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ دھماکا: دہشتگردوں کا سر پوری قوت سے کچلنے کا فیصلہ، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن بڑھائے جائیں گے، وفاقی وزیر داخلہ
رقم کی دستیابی اور مشکلات
بینفشریز کو رقم اکاﺅنٹ میں دینے کے معاملے پر حکام نے کہا کہ تمام بینکوں کی ملک بھر میں مجموعی طور پر 17 ہزار برانچز ہیں مگر ان میں سے زیادہ تر برانچز شہروں میں ہیں جبکہ پروگرام کے زیادہ تر بینفشریز دیہاتوں سے تعلق رکھتے ہیں اس لئے مشکلات ہونگی۔
یہ بھی پڑھیں: جدہ کرکٹ کلب کے زیر انتظام افطار ڈنر کا اہتمام، کھلاڑیوں کے اہلخانہ بھی مدعو
رقم کی فراہم کرنے کے متبادل ذرائع
انکم سپورٹ پروگرام کے حکام نے تجویز دی کہ پوائنٹ آف سیل ایجنٹس کے ذریعے رقم فراہمی جاری رکھی جائے۔ اس پر چیئرمین کمیٹی میرغلام علی نے کہا کہ جس چیز میں انسانی ٹچ آجائے وہاں گڑ بڑ ہوجاتی ہے، بے نظیر انکم کا سسٹم آٹو میشن پر ہونا چاہئے۔
صارفین کے بینک اکاونٹس کا افتتاح
کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری انکم سپورٹ پروگرام نے بتایا کہ ہر صارف کا بینک اکاونٹ کھولا جائے گا جس کے بعد بینیفشریز بینکوں کی برانچز سے بھی رقم لے سکیں گے، یہ بہت بڑی کامیابی ہوگی۔ بینفشریز کے بینک اکاﺅنٹ کھولنے کے حوالے سے شہری علاقوں میں پہلا پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے جارہے ہیں جو 3 ماہ کے لئے ہوگا۔








