فخر زمان نے ہیڈ کوچ کی جانب سے اَن فٹ ہونے کے بیان کو مسترد کر دیا
فخر زمان کی فٹنس کے حوالے سے وضاحت
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بائیں ہاتھ کے اوپنر فخر زمان نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں فٹنس مسائل کی وجہ سے قومی سکواڈ سے باہر کیے جانے کے تاثر کو مسترد کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کے سینیئر نائب صدر ملک جاوید کی والدہ کے انتقال پر تعزیتی ریفرنس کا انعقاد
سکواڈ کا اعلان اور فخر زمان کا ردعمل
گزشتہ دنوں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ، ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے سکواڈ کا اعلان کیا گیا جس میں فخر زمان سمیت اہم کھلاڑیوں کو شامل نہیں کیا گیا۔ فخر زمان سے متعلق عبوری وائٹ بال ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا تھا کہ فخر کے نام پر اس لیے نہیں غور کیا گیا کہ وہ ابھی فارم اور میچ فٹنس حاصل نہیں کر پائے ہیں۔
فخر کا انٹرویو اور عزم
تاہم فخر جو اس وقت قومی ڈومیسٹک چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ میں مارخورز کی ٹیم کا حصہ ہیں، نے لائنز کے خلاف اپنی ٹیم کے افتتاحی میچ کے دوران ایک انٹرویو میں اپنی فٹنس اور ٹیم میں واپسی سے متعلق سوالات کے جواب دیے۔ فخر زمان نے کہا کہ ''میں فٹ ہوں اور اسی لیے کھیل رہا ہوں، اور اگر موقع ملا تو پاکستان ٹیم میں ضرور کھیلوں گا۔'' ان کا کہنا تھا کہ ''میں نے اپنا کیریئر چیمپئنز ٹرافی سے شروع کیا تھا، اور شکر گزار ہوں کہ میری کارکردگی اچھی رہی اور ہم نے وہاں میچ جیتے۔ اس چیمپئینز ٹرافی میں میری پوری کوشش ہوگی کہ ٹیم میں شامل ہوں اور اچھی کارکردگی دکھاؤں۔''