انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستا، سٹاک مارکیٹ میں زبرست تیزی
کراچی کا مالی منظر
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں ایک مرتبہ پھر تاریخ رقم ہوئی اور انڈیکس ایک لاکھ 10 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے پاک فوج کو طلب کر لیا!
ڈالر کی قیمت کا حال
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 8 پیسے کم ہونے کے بعد 277.90 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان کے لیے سامان چمن سے گزر کر جاتا ہے، سرحد پر موجود ادارے بھی سمگلروں پر ہاتھ ہلکا رکھتے ہیں اور ”تجارتی“ سرگرمیوں سے صرف نظر کرتے ہیں۔
سٹاک مارکیٹ کی حیرت انگیز کارکردگی
کاروباری ہفتے کے دوسرے دن بازارِ حصص میں 882 پوائنٹس کی ریکارڈ ساز تیزی کے ساتھ مارکیٹ کا آغاز ہوا، جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 10 ہزار پوائنٹس کی نئی تاریخ ساز سطح عبور کر کے 110852 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ میں گندم سکینڈل کا ڈراپ سین ہو گیا
تاریخی بلندیوں کی مسلسل نشانی
گزشتہ کئی ہفتوں سے پی ایس ایکس 100 انڈیکس کی بلند ترین سطحوں کو چھو چکا ہے اور اس دوران کئی نئے ریکارڈز قائم ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آنٹی کی بہن سے محبت میں مبتلا شخص نے دھمکی دینے پر انکل کو موت کے گھاٹ اتار دیا،ملزم گرفتار
معاشی عوامل اور بہتری
ملک میں مثبت معاشی اشاریوں، نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں نمایاں کمی، انفلوز میں بہتری اور اصلاحات پروگرام پر عمل درآمد جاری رہنے کے باعث معیشت درست پر گامزن ہونے جیسے عوامل کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روز بھی انڈیکس ایک لاکھ 9 ہزار 500 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔
کے ایس ای 100 انڈیکس کا اختتامی جائزہ
پیر کے روز کاروبار کے اختتام تک زبردست تیزی کے ساتھ کے ایس ای 100 انڈیکس 916.44 پوائنٹس کے اضافے سے 109970.38 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔








