چیمپئینز ٹرافی کا حتمی فیصلہ کب ہوگا، نئی تاریخ سامنے آگئی
چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی پر دباؤ
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئینز ٹرافی کے حوالے سے اپنے مطالبے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پر دباؤ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیدرلینڈز کے سفارت خانے کی جانب سے نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق (این سی ایچ آر) کو ہیومن رائٹس ٹیولپ ایوارڈ سے نوازا گیا
حتمی فیصلہ متوقع
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی اور ہائبرڈ ماڈل سے متعلق حتمی فیصلہ بدھ (11 دسمبر) کو ہونے کا امکان ہے، ٹورنامنٹ کے ہائبرڈ پر کھیلے جانے کا قوی امکان ہے جبکہ 2027 تک بھارت میں شیڈول تمام ایونٹس کیلئے بھی ہائبرڈ ماڈل اپنایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: T Karachi Traders Approach High Court to Halt Islamabad Protests
پی سی بی کا موقف
ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہائبرڈ ماڈل اپنانے کیلئے اپنے مطالبات پیش کرتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ بھارت کی جانب سے ٹیم نہ بھیجنے کا سیکیورٹی بہانہ فضول ہے، اگر بھارت پاکستان کیلئے نہیں آتا تو آئندہ کسی آئی سی سی ایونٹس میں اپنی ٹیم ہندوستان کی سرزمین پر نہیں بھیجیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بہتر مستقبل کے لیے جھیلوں کو محفوظ رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے: وزیراعلیٰ مریم نواز
باہمی اتفاق
دونوں بورڈز کے درمیان غیر رسمی میٹنگ میں ہونے والے اتفاق کے مطابق فارمولا آئی سی سی کے ٹورنامنٹس پر لاگو ہوگا، چیمپیئنز ٹرافی، ویمن ورلڈکپ، ٹی20 ورلڈکپ 2026 کے ایونٹ بھی اسی فارمولے کے تحت ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مرتضیٰ بھٹو قتل کیس، عدالت کی اپیل میں درست دستاویزات منسلک کرنے کی ہدایت
ہوسٹ ایگریمنٹ کا مطالبہ
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے معاملے پر پاک بھارت بورڈز کے درمیان ہونے والے معاملات کو ہوسٹ ایگریمنٹ میں درج کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے تاہم اس حوالے سے مزید کوئی معلومات سامنے نہیں آئیں۔
میچز کا شیڈول
واضح رہے کہ چیمپئینز ٹرافی اگلے برس فروری اور مارچ میں پاکستان میں شیڈول ہے تاہم بھارتی ٹیم کے انکار کی وجہ سے شیڈول تاحال فائنل نہیں ہوسکا ہے。








