فخر زمان نے فٹنس سے متعلق سنسنی خیز بیان دے کر ہنگامہ برپا کر دیا
فخر زمان کا فٹنس سے متعلق بیان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان ایک مرتبہ پھر فٹنس کے بارے میں سنسنی خیز بیان دے کر خبروں میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے لیے ایک اور بڑا اعزاز
سلیکٹر کے بیان کی تردید
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق، نوجوان اوپنر فخر زمان نے گزشتہ روز ایک بیان میں سلیکٹر و عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید کی جانب سے اپنے اَن فٹ ہونے کے بیان کو مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ "میں فٹ اور کھیلنے کے لیے تیار ہوں۔ جنوبی افریقہ سے سیریز کے لیے فٹنس مسائل کی وجہ سے شامل نہ کرنے کا تاثر درست نہیں، چیمپئینز کپ کھیل رہا ہوں، اگر موقع ملا تو پاکستان ٹیم کی نمائندگی ضرور کروں گا۔"
یہ بھی پڑھیں: پولیس اور انتظامیہ کو مفلوج کر دیا گیا ہے، خیبرپختونخوا کے ہر شہر میں بدترین ٹریفک جام ہے اور لوگ ایمبولینسز میں مر رہے ہیں، اختیار ولی خان
چیمپئینز ٹرافی کی یادیں
جارح مزاج کرکٹر نے سرفراز احمد کی قیادت میں جیتے گئے ٹائٹل چیمپئینز ٹرافی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ "2017 میرے کیرئیر کا آغاز تھا اور ہم نے ٹائٹل جیتا، اب کوشش ہوگی آئندہ سال شیڈول چیمپئینز ٹرافی کے لیے دوبارہ ٹیم میں شامل ہو کر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کروں۔"
سابقہ مشکلات کا ذکر
قبل ازیں بابراعظم سے متعلق بیان دینے کے بعد قومی ٹیم کے اوپنر کی مشکلات کا آغاز ہوا تھا، جس کے بعد انہیں سینٹرل کنٹریکٹ اور پھر ٹیم سے فٹنس مسائل کی وجہ سے باہر کر دیا گیا۔








