بیرون ملک سے آنیوالوں کو ایک سے زائد موبائل لانے کی اجازت مل گئی
ایف بی آر کے چیئرمین کی جانب سے پابندی کی تجویز پر عمل درآمد روک دیا گیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین ایف بی آر نے ایک سے زائد موبائل فون لانے پر پابندی کی تجویز پر عمل درآمد روک دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کے مطالبے پر 12 ہزار 861 بڑے ری ٹیلرز کو پوائنٹ آف سیل سسٹم سے منسلک کر دیا گیا
کمرشل اشیاء پر بھی پابندی کی تجویز واپس
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین نے کسٹم کے بیگیج رولز 2006 میں مجوزہ ترامیم واپس لینے کی ہدایت کردی ہے اور فوری طور پر ایک سے زائد موبائل فون لانے پر پابندی کی تجویز پر عمل درآمد روک دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ رولز 2006 کے تحت بیرون ملک سے آنے والوں کو 2 موبائل فون لانے کی اجازت برقرار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیف کمشنر پاکستان بوائز سکاؤٹس ایسوسی ایشن سینٹر(ر) امان اللہ کنرانی نے حلف اٹھا لیا
مشاورت کے بعد تجویز دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت
اس کے علاوہ چیئرمین ایف بی آر نے 1200 ڈالر سے زائد کی کمرشل اشیاء پر پابندی کی تجویز واپس لینے کی ہدایت کردی اور رولز میں مجوزہ ترامیم واپس لے کر مشاورت کرکے دوبارہ پیش کرنے کا کہا ہے۔
نوٹیفکیشن اور نئی ہدایات
واضح رہے کہ پیر کو ایف بی آر نے بیگیج اسکیم میں ترمیم سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس کے تحت بیرون ملک سے کمرشل مقدار میں اشیاء ساتھ لانے پر مکمل پابندی کا فیصلہ کیا گیا اور بیرون ملک سے ذاتی استعمال کے لیے ایک موبائل فون لانے کی اجازت دی گئی تھی۔








