پولیس نے علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے
پولیس نے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ سیکنڈ اینول 2025 پارٹ ون اور ٹو کے امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا
انسداد دہشتگردی کورٹ کا فیصلہ
سماء نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی کورٹ کے جج طاہر عباس سِپرا نے تھانہ رمنا میں درج مقدمہ میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
دیگر وارنٹس کی اجرائی
عدالت کی جانب سے ایم این اے شاہد خٹک اور ایم پی اے سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے ہیں۔ وارنٹ گرفتاری کیلئے پولیس کی جانب سے درخواست دی گئی تھی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔








