آج تک کوئی نہیں بتا سکتا کہ ملک میں ریپ کے کتنے واقعات ہوئے؟ جسٹس عائشہ ملک

جسٹس عائشہ ملک کا بیان

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ ملک نے کہا ہے کہ آج تک کوئی نہیں بتا سکتا کہ ملک میں ریپ کے کتنے واقعات ہوئے، جنسی زیادتی کے کیسز کا کوئی ڈیٹا ہی موجود نہیں۔

صنفی بنیاد پر تشدد کے خلاف اقدام

اسلام آباد میں صنفی بنیاد پر تشدد سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواتین کو با اختیار بنانا ضروری ہے، خواتین کو بااختیار بنانے کا مطلب مغربی کلچر کا فروغ ہرگز نہیں بلکہ ہم چاہتے ہیں کہ خواتین کو عزت کے ساتھ جینے کی مکمل آزادی ہو، خواتین کو احترام اور بنیادی حقوق کی فراہمی ہی انہیں بااختیار بناتی ہے۔

خواتین کے حقوق اور معاشرتی عدم توازن

انہوں نے کہا کہ خواتین کو با اختیار بنانا ہمارے معاشرے میں کچھ اجنبی تصورات لانے کے بارے میں نہیں، جب ہم خواتین کو یہ حق دیتے ہیں تو ہم عدم توازن اور ان کی سوچ کو محدود کرنے والی چیزوں کو ختم کرتے ہیں، فیصلہ سازی میں خواتین کا کردار نہ ہونے سے صنفی تشدد کیخلاف کوئی بیانیہ ہی موجود نہیں۔

قوانین اور خصوصی عدالتوں کا قیام

جسٹس عائشہ ملک کا کہنا تھا کہ صنفی بنیادوں پر تشدد کا خاتمہ کبھی بھی ہمارے معاشرے کی ترجیح نہیں رہی، آج تک کوئی نہیں بتا سکتا کہ ملک میں ریپ کے کتنے واقعات ہوئے، جنسی زیادتی کے کیسز کا کوئی ڈیٹا ہی موجود نہیں، یہ کہنا درست نہیں کہ ملک میں قوانین موجود نہیں ہیں۔

فیصلے اور ذہن سازی

ان کا مزید کہنا تھا کہ زیادتی کے کیسز کے لئے خصوصی عدالتیں بھی قائم کی گئی ہیں، بدقسمتی سے جنسی یا گھریلو تشدد کا شکار خواتین کو ہی نشانہ بنایا جاتا ہے، مائنڈسیٹ کو تبدیل کرنے میں وقت لگے گا، خواتین کو صرف ماں اور بہن کہنا کافی نہیں انہیں تحفظ دینا ضروری ہے۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...