پی ایس ایل 10 کا پلیئرز ڈرافٹ 11 جنوری کو ہو گا
پی ایس ایل 10 کا پلیئرز ڈرافٹ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کا پلیئرز ڈرافٹ 11 جنوری کو ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی، بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد سے متعلق شعیب اختر کا حیران کن بیان
کھلاڑیوں کی رجسٹریشن
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 10 کے لیے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن آئندہ ہفتے سے کیے جانے کا امکان ہے۔ اور پلیئرز ڈرافٹ کا انعقاد بیرون ملک کرنے کے لیے دبئی یا لندن کی تجویز ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وینزویلا کی نائب صدر ڈیلسی روڈریگز نے باضابطہ طور پر ملک کی عبوری صدر کے عہدے کا حلف اٹھالیا
ڈرافٹ کی جگہ کا فیصلہ
ڈرافٹ بیرون ملک ہو گا یا پاکستان میں اس کا فیصلہ آئندہ میٹنگ میں ہو گا۔ آئی پی ایل میں نظرانداز ہونے والے غیر ملکی کرکٹرز کو بھی شامل کیا جائے گا۔ پی ایس ایل میں انگلش کھلاڑیوں کی شمولیت ای سی بی کے این او سی سے مشروط ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: شامی حکومت اور امریکی حمایت یافتہ ایس ڈی ایف میں جنگ بندی ہوگئی۔
این او سی کے مسائل
انگلش پلیئرز اور ای سی بی کے درمیان این او سی کے معاملے پر تنازع چل رہا ہے۔ تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) تمام کھلاڑیوں کی دستیابی یقینی بنانے کے بعد حتمی فہرست جاری کرے گا۔ ڈرافٹ کے لیے 400 سے زائد غیرملکی کھلاڑیوں کو رجسٹرڈ کرنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نوجوان افسران دیانتداری، پیشہ ورانہ مہارت اور وطن سے خلوص کے اعلیٰ ترین معیارات کو اپنائیں: فیلڈ مارشل
ڈرافٹ کے لیے کھلاڑیوں کی فہرست
پی سی بی کی جانب سے ڈرافٹ کے لیے کھلاڑیوں کی فہرستوں پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔ کین ولیم سن، جونی بیراسٹو، ڈیرل مچل، ڈیوڈ وارنر، عادل رشید سمیت متعدد نام زیر غور ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بسمل کی معصومہ: خواتین کا کہنا ہے کہ ڈرامہ دیکھنے کے بعد انہوں نے اپنے شوہروں کی تعریف کرنا شروع کر دی ہے
غیر ملکی کھلاڑیوں کی شمولیت
ذرائع کے مطابق اسٹیو اسمتھ، وین ڈر ڈوسن، جیمز اینڈرسن اور شکیب الحسن کو ڈرافٹ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ جبکہ ایون لوئس، عقیل حسین، کیشو مہاراج، میتھیو شارٹ، ریزا ہینڈرکس اور جارج کا نام بھی زیرغور ہے۔ لٹن داس، سکندر رضا، بلیسنگ مزرابانی، ناہید رانا، جیئڈن سیلز، شائے ہوپ بھی ڈرافٹ کا حصہ ہوسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سی سیکشن: دلچسپ حقائق اور تفصیلات
مزید کھلاڑیوں کی فہرست
ایلکس ہیلز، ٹائمل ملز، کولن منرو، برینڈن کنگ، مہدی حسن اور ڈیوڈ ملان کے بھی ڈرافٹ میں شامل ہونے کا امکان ہے۔ اور جیمز نیشم، تسکین احمد، کائل میئرز، تبریز شمسی، محمد نبی اور رحکیم کورنویل بھی ڈرافٹ کا حصہ ہو سکتے ہیں۔
فہرست میں شامل دیگر کھلاڑی
لونگی نگیڈی، گس ایٹکنسن، کرس واکس، اولی پاپ، اینجیلو میتھیوز، جورڈن کوکس، ٹام کرن کا نام بھی زیرغور ہے۔ جبکہ مجیب الرحمان، حضرت اللہ زازئی، جیمز وینس، کیئرن پولارڈ، نوین الحق کا نام بھی ڈرافٹ میں متوقع ہے۔ بین ڈکٹ، ایشٹن اگر، ڈینئل سیمز، کرس جورڈن، داسن شناکا، ٹم سیفرٹ، چریت اسالنکا، جانسن چارلس کا نام بھی زیر غور ہے۔








