جس تھالی میں کھانا اسی میں چھید کرنا عمران خان کا وطیرہ ہے: عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب کا بیان

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جس تھالی میں کھانا اسی میں چھید کرنا بانی پی ٹی آئی عمران خان کا وطیرہ ہے۔

مریم نواز کے خلاف انتقامی کارروائیاں

اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نوازشریف اور مریم نواز کے بغض میں یہاں پہنچے ہیں۔ ان کا وطیرہ ہے جس تھالی میں کھانا اسی میں چھید کرنا، مریم نواز پر کوئی کرپشن کا کیس نہیں تھا، مریم نواز کبھی پبلک آفس ہولڈر نہیں رہیں، پھر بھی ان کو کوچ اور اس کے چیلے نے انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا۔

بشریٰ بی بی کے الزامات

انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی قیمتی نیکلس چوری کرنے اور 190 ملین پاونڈ کے ڈاکے میں ملوث ہیں، بشریٰ بی بی نے ابھی پنجاب میں کی گئی لوٹ مار کا حساب دینا ہے۔ پانچ سال نوازشریف اور مریم نواز سے رسیدیں مانگنے والے کے پاس اپنی رسیدیں نہیں۔

کرپشن کے الزامات کا ردعمل

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی پر توشہ خانہ کے تحائف فروخت کرنے کی جعلی رسیدوں کا بھی کیس زیر التواءہے، کرپشن کرپشن کا راگ الاپنے والے کا اپنا پورا ٹبر چوری اور ڈاکوں میں ملوث نکلا۔

نتیجہ

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ چیلہ اتنا بڑا بدبخت ہے کہ اس نے برا وقت دیکھتے ہی کوچ سے بھی اظہار لاتعلقی کر دیا، مرشد مزے میں ہے کوچ اور چیلہ کٹہرے میں ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...