پی ٹی آئی کی 14 دسمبر کی کال فیض بچاؤ پروگرام ہے، طلال چوہدری کا بیان
ایس ایچ طلال چوہدری کا پی ٹی آئی کے احتجاج پر بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی پہلے 26 نومبر، اب 14 دسمبر کی کال، یہ سب فیض بچاؤ پروگرام ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان 45 دن میں رہا ہوسکتے ہیں، دو شرائط ہیں، پہلی شرط کہ بانی پی ٹی آئی خاموش رہیں اور دوسری ۔ ۔ ۔ ’تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا
بشریٰ بی بی اور فیض حمید کا تعلق
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور فیض حمید ہر چیز میں پارٹ اینڈ پارسل تھے۔ ن لیگی رہنما نے کہا کہ بشریٰ بی بی فیض حمید کی ہاتھ کی چھڑی اور جیب کی گھڑی تھی۔ جنہیں وہ استعمال کرتے تھے۔
جادوئی فن کی وضاحت
بشریٰ بی بی جو جادو دکھایا کرتی تھی اس کے پیچھے جادو فیض حمید کا ہوتا تھا۔ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بچے بچے کو پتہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور فیض حمید کا گٹھ جوڑ تھا۔








