سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ
سونے کی قیمت میں اضافہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں آج پھر سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہونڈا 125 کی فیول ایوریج کو بہتر بنانے کے مفید مشورے
قیمت کی تفصیلات
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 800 ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے دنیا کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلائے، عوام کی عزت نفس کا خیال رکھا: وزیر اعلیٰ مریم نواز
10 گرام سونے کی قیمت
ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1971 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 42 ہزار 455 روپے ہے۔
عالمی مارکیٹ کی صورتحال
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 23 ڈالر اضافے سے 2716 ڈالر فی اونس ہے۔








