مراد سعید کا سوات میں احتجاجی مارچ کا یکطرفہ اعلان ، پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کے شدید تحفظات

تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا ردعمل

سوات (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی کے اہم ارکان نے مراد سعید کی جانب سے 11 اپریل کو سوات میں احتجاجی مارچ کے یکطرفہ اعلان پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پہلگام واقعہ، سوئٹزرلینڈ نے بڑی پیشکش کردی

عمران خان کے سامنے معاملہ اٹھانا

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق توقع ہے کہ یہ معاملہ جیل میں قید پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان کے روبرو اٹھایا جائے گا اور وہی فیصلہ کریں گے کہ مراد سعید جیسے سخت گیر پارٹی رہنماو¿ں کے محاذ آرائی پر مبنی مو¿قف کی حمایت کرنا ہے یا پارٹی کے اعتدال پسند رہنماو¿ں کی حمایت اور کشیدگی کو کم کرکے ریلیف حاصل کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جائز مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو 26 جنوری کو پنجاب اسمبلی کے باہر دما دم مست قلندر ہوگا: صدر پاکستان کسان اتحاد نے دھمکی دیدی

امریکی ڈاکٹروں اور تاجروں کی مشاورت

ذرائع کے مطابق حال ہی میں اسلام آباد میں ایک سینئر عہدیدار اور اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کرنے والے امریکا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹروں اور تاجروں نے پارٹی کے بانی چیئرمین پر زور دیا تھا کہ وہ پارٹی کی جارحانہ سوشل میڈیا مہمات پر لگام ڈالیں۔

یہ بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ نے وہ قدم اٹھالیا جو 1965 کے بعد کسی امریکی صدر نے نہیں اٹھایا

پارٹی قیادت کی تشویش

تاہم عمران خان کی طرف سے تاحال کوئی واضح اشارہ نہیں ملا کہ وہ اپنی ڈیجیٹل ٹیموں کو اپنی بیان بازی کو کم کرنے کی ہدایت کر رہے ہیں، پی ٹی آئی کی سینئر شخصیات بشمول پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی اور سیاسی کمیٹی کے کئی ارکان مراد سعید کی جانب سے قیادت سے مشاورت یا رسمی منظوری کے بغیر احتجاج کی کال دینے کے فیصلے سے خوش نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز سے جلنے کڑھنے کے بجائے شرجیل میمن کراچی کا کوڑا اٹھائیں، عظمیٰ بخاری کا مشورہ

ماضی کے احتجاجی مارچ کا تجزیہ

پارٹی کے ایک سینئر رہنما نے اس نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ ایسے فیصلوں کی منظوری عمران خان کی طرف سے آئے، ماضی کے احتجاجی مارچ اور ریلیوں سے سیاسی فائدہ بہت کم اور جیل میں قید قیادت پر دباو¿ بڑھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کا پاکستان کے ایف 16 اور جے ایف 17 گرانے کے دعوے پر عطا تارڑ کا منہ توڑ جواب

مباحثہ کی ضرورت

پی ٹی آئی میں کئی لوگوں (بالخصوص بیرون ملک مقیم وہ حامی جو کسی نہ کسی طرح اسٹیبلشمنٹ اور عمران خان کے درمیان مفاہمت اور ثالثی کی کوشش کر رہے ہیں) کے جذبات یہ ہیں کہ تصادم کے بجائے بات چیت کی طرف بڑھا جائے۔

مستقبل کی حکمت عملی

پارٹی کے ایک اندرونی ذریعے کا کہنا تھا کہ توقعات کے مطابق عالمی دباو¿ آیا اور نہ جارحانہ سیاست سے ہمیں کوئی راحت ملی، ہم نے یہ بھی محسوس کیا ہے کہ عدلیہ وہ کام نہیں کر سکتی جس کی ہمیں امید تھی، مذاکرات بہترین آپشن ہے لیکن متحارب سوشل میڈیا کی موجودگی میں کامیابی ممکن نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...