راولپنڈی، پی ٹی آئی رہنما شہریار ریاض کے گھر پولیس کا چھاپہ
پولیس کا چھاپہ
راولپنڈی (آئی این پی) پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اور سابق امیدوار قومی اسمبلی شہریار ریاض کے گھر پر راولپنڈی پولیس نے رات گئے چھاپہ مارا تاہم وہ گھر پر موجود نہ ہونے کے باعث گرفتاری سے بچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: سلیمان اور قاسم کی پاکستان آمد کا اعلان، جمائما نے علمیہ خان کو فون کرکے سخت ناپسندیدگی کا اظہار “صحافی اظہر جاوید کا دعویٰ
تفصیلات
ذرائع کے مطابق، پولیس کی ایک بھاری نفری نے اچانک شہریار ریاض کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا لیکن وہ موقع پر موجود نہ تھے، جس کے باعث انہیں گرفتار نہیں کیا جا سکا۔
علاقے کی صورتحال
اس کارروائی کے دوران علاقے میں کچھ دیر کے لیے کشیدگی پھیل گئی تاہم پولیس جلد ہی واپس روانہ ہو گئی۔








