عدالتی فیصلے کے بعد ہمیں کسی کو روکنے کی ضرورت نہیں ، عمران خان خود نہیں ملنا چاہتے: طلال چودھری
طلال چودھری کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چودھری کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلے کے بعد ہمیں کسی کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے روکنے کی ضرورت نہیں ہے، بہت سارے لوگوں سے وہ خود نہیں ملنا چاہتے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیکس ریٹ بڑھانے کے باوجود جائیداد کی خرید و فروخت پر صرف 33 ارب اضافی ٹیکس جمع ہوسکا
نجی ٹی وی پر گفتگو
نجی ٹی وی جیو نیوز کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے، طلال چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی میں ہر ایک کی اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد ہے، اُن سے بنی بنائی جماعت بھی نہیں سنبھل رہی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عدالتی فیصلے کے بعد ہمیں کسی کو بانی پی ٹی آئی سے روکنے کی ضرورت نہیں بلکہ بہت سارے لوگوں سے وہ خود نہیں ملنا چاہتے۔ بشریٰ بی بی جس سے چاہتی ہیں، بانی پی ٹی آئی اس سے ملتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت سے بے وفائی ملنے کے بعد لنگور سرحد پار کر کے پاکستان آگیا
تحریک انصاف میں تقسیم
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف میں بانی عمران خان سے ملاقاتوں کے معاملے پر تقسیم نظر آرہی ہے۔
پارٹی ارکان کی تشویش
ذرائع کے مطابق، بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر علی ظفر کی ملاقات پر پارٹی ارکان کو تشویش ہے۔ بیرسٹر عمیر نیازی کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر علی ظفر کا نام فہرست میں شامل نہیں تھا، پارٹی پالیسی اور بانی کے احکامات کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہئے۔








