سرکاری ہسپتالوں میں سٹیٹ آف دی آرٹ ریفرل سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ مریم نوازنے جامع پلان طلب کر لیا
پنجاب میں سٹیٹ آف دی آرٹ ریفرل سسٹم کا نفاذ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں سٹیٹ آف دی آرٹ ریفرل سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ریفرل سسٹم کے نفاذ کے لئے جامع منصوبہ طلب کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے شفقت علی خان متحدہ عرب امارات میں نئے سفیر کے طور پر پہنچ گئے
مریضوں کا بے جا لوڈ کم کرنے کے اقدامات
تفصیلات کے مطابق، مراکز صحت، ہیلتھ کلینک اور چھوٹے ہسپتالوں سے سپیشلائزڈ ہسپتالوں میں مریضوں کا بے جا لوڈ کم کرنے کے لئے فول پروف ریفرل سسٹم نافذ کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں ہیلتھ ریفارمز کا جائزہ لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کرپشن کیسز میں گرفتار ملزم کو رہا کرنے کا الزام، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سندھ نیب میں طلب
سٹیٹ آف دی آرٹ میڈیکل سٹی کا قیام
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹیکساس، جدہ، دوحہ کی طرز پر لاہور میں سٹیٹ آف دی آرٹ میڈیکل سٹی قائم کی جائے گی۔ عالمی معیار کے میڈیکل سٹی کے قیام کے لیے پروفیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ میڈیکل سٹی لاہور میں بہترین پرائیویٹ ہسپتال قائم کرنے کے لیے حکومت پنجاب بنیادی سہولتیں فراہم کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: عدلیہ کا کردار بڑا تاریک رہا، ان ججز کا ضمیر دہائیوں سے سویا ہوا تھا، وزیر دفاع
اراضی مختص کرنے کی ہدایت
وزیراعلیٰ مریم نواز نے میڈیکل سٹی لاہور کے لئے مناسب مقام پر اراضی مختص کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں میڈیکل سٹی اتھارٹی کے قیام کی اصولی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ہر ڈویژنل ہیڈکوارٹر میں میڈیکل سٹی قائم کرنے کا بھی اصولی فیصلہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے غزہ میں پائیدار امن کے لیے ’بورڈ آف پیس‘ میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی
حفاظتی سہولیات اور ہنگامی ہیلپ لائن
وزیراعلیٰ مریم نواز نے ڈسٹرکٹ لیول پر سٹیٹ آف دی آرٹ میڈیکل فیسلٹی قائم کرنے کے لئے اقدامات کی ہدایت کی۔ سرکاری ہسپتالوں سے متعلق امور کے لئے خصوصی ہیلپ لائن 999 بھی قائم کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: نیپرا نے حکومتی ریفرنس پر ملک میں صنعتی اور زرعی ترقی کے فروغ کے لئے اضافی بجلی کی کھپت پر رعایتی نرخ منظور کر لیا
ہیلتھ ریفارمز کی پیشرفت
اجلاس میں سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے ہیلتھ ریفارمز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ پیش کی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ سرکاری ہسپتالوں میں انفیکشن کنٹرول کے سلسلے میں 92 فیصد بہتری آئی ہے جبکہ ادویات کی فراہمی کے عمل میں بھی 92 فیصد بہتری کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی نے کہا آخری پتہ باقی ہے، ابھی استعمال نہیں کروں گا: علیمہ خان
مریضوں کی سہولیات میں بہتری
لاہور کے ہسپتالوں میں مریضوں کو دستیاب سہولتوں میں 83 فیصد بہتری اور ڈییوٹی روسٹر ڈسپلے احکامات پر 75 فیصد عملدرآمد ہورہا ہے۔ ہسپتالوں میں مریضوں کے شکایات کے ازالے کے سسٹم میں 75 فیصد، کیو (queue) مینجمنٹ سسٹم میں 71 فیصد اور صفائی کے امور میں 84 فیصد بہتری نوٹ کی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ کا عزم
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ہسپتالوں میں مریضوں کو سٹیٹ آف دی آرٹ سروسز فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔








