قصاب بہنوئی نے سالے کو چھریاں مار کر قتل کر دیا

قتل کی واردات کی تفصیلات
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لیاقت آباد میں ایک قصاب بہنوئی نے گھریلو ناچاقی کے نتیجے میں اپنے سالے کو چھریاں مار کر قتل کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: بیرسٹر سیف نے وفاقی وزیر پیٹرولیم کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ دیدیا، لیکن کیوں؟ وجہ سامنے آگئی
جھگڑے کی ابتدا
پولیس کے مطابق ملزم فیاض کی اپنی بیوی سے تلخ کلامی ہوئی، جس کے بعد خاتون نے اپنے بھائیوں کو بلا لیا۔ جب خاتون کے بھائی بلال نے بہن سے جھگڑے کی وجہ پوچھی، تو چھریاں چل گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: پارٹی رہنماوں کے ایک دوسرے پر الزامات، عمران خان نے وارننگ دیدی
موقع پر موت
پولیس کے مطابق 17 سالہ بلال چھریاں لگنے سے موقع پر دم توڑ گیا، جبکہ ملزم فیاض جو کہ قصاب ہے، فوری طور پر فرار ہوگیا۔
ملزم کی گرفتاری
پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔