سپریم کورٹ کے باہر احتجاج: پی ٹی آئی رہنما نعیم حیدر پنجوتھا کی ضمانت کنفرم
نعیم حیدر پنجوتھا کی ضمانت کی تصدیق
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما نعیم حیدر پنجوتھا کی ضمانت کنفرم کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ریلویز کی لیز اراضی کا غلط استعمال، ملازمین کی ملی بھگت سے گودام کے بجائے دکانیں بناکر کروڑوں روپے کمائے جانے کا انکشاف
سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے جج محمد افضل مجوکا نے نعیم حیدر پنجوتھا کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ پی ٹی آئی رہنما کی جانب سے سردار محمد مصروف خان ایڈووکیٹ، مرتضیٰ طوری اور انصر کیانی عدالت میں پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور ترکیہ صرف اتحادی نہیں ایمان، ثقافت اور تاریخ میں جُڑے بھائی ہیں :وزیراعلیٰ مریم نواز کی ترکیہ کے سفیر عرفان نذیراوغلو سے ملاقات، اہم امور پر گفتگو
عدالت کا فیصلہ
عدالت نے 5 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض نعیم حیدر پنجوتھا کی ضمانت کنفرم کر دی۔ عدالت نے فائل کے ساتھ دفعہ 144 کا نوٹیفکیشن نہ ہونے پر اظہار برہمی کیا۔
پس منظر
یاد رہے کہ پی ٹی آئی ہنما نعیم حیدر پنجوتھا کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج ہے۔








