گلگت بلتستان اعلیٰ عدلیہ میں ججز تعیناتی کیس؛ وفاق کو مجوزہ آرڈر 2019 پسند نہیں تو دوسرا بنا لے لیکن کچھ تو کرے، جسٹس جمال مندوخیل کے ریمارکس

اسلام آباد میں ججز تعیناتی کا معاملہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)گلگت بلتستان کی اعلیٰ عدلیہ میں ججز تعیناتی کے معاملے پردوران سماعت جسٹس جمال مندوخیل نےکہاکہ پارلیمنٹ مجوزہ آرڈر 2019کو ترمیم کرکے ججز تعیناتی کروا سکتی ہے۔
اس وقت گلگت بلتستان میں آرڈر 2018ان فیلڈ ہے۔ وفاق کو مجوزہ آرڈر 2019پسند نہیں تو دوسرا بنا لے لیکن کچھ تو کرے۔ مجوزہ آرڈر 2019مجھے تو مناسب لگا اس پر قانون سازی کرے یا دوسرا بنا لے۔ جسٹس امین الدین خان نے کہاکہ آرڈر2018کے تحت ججز تعینات کریں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں 19 اپریل سے شدید گرمی کی پیشگوئی، پارہ 40 سے اوپر جانے کا امکان
عدالت میں پیشی
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق گلگت بلتستان کی اعلیٰ عدلیہ میں ججز تعیناتی کے معاملے پر سماعت ہوئی۔ اٹارنی جنرل منصور اعوان اور ایڈووکیٹ جنرل گلگت بلتستان عدالت میں پیش ہوئے۔ ایڈووکیٹ جنرل نے کہاکہ ہم مشروط طور پر اپنی درخواست واپس لینا چاہتے ہیں، ایڈووکیٹ جنرل گلگت بلتستان نے آرڈر2018پڑھ کر سنایا۔
یہ بھی پڑھیں: چینی شہری نے 62 لاکھ ڈالر کا کیلا خرید کر کھا لیا
ججز تعیناتی کا طریقہ کار
جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ آرڈر2018کےتحت تو ججز تعیناتی وزیراعلیٰ، گورنر کی مشاورت سے کرنے کا ذکر ہے۔ گلگت بلتستان میں ججز تعیناتی کا طریقہ کار کیا ہے؟ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے کہاکہ وزیراعظم گورنر کی ایڈوائس ماننے کا پابند نہیں۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ مطلب وزیراعظم جو کرنا چاہے کر سکتے ہیں تو ون مین شو بنا دیں۔
ایڈووکیٹ جنرل گلگت بلتستان نے کہاکہ اسٹے آرڈر سے ججز تعیناتی کا معاملہ رکا ہوا ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ اسٹے آرڈر ختم کردیتے ہیں اور آپ مشاورت سے ججز تعینات کریں۔
یہ بھی پڑھیں: بہن پر تشدد کیوں کیا؟ سالے نے ڈنڈے برسا کر بہنوئی کو جان سے مار دیا
قانون سازی پر زور
جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ پارلیمنٹ قانون سازی کرکے معاملے کو حل کیوں نہیں کرتی؟ اٹارنی جنرل نے کہاکہ اس کیلئے پارلیمنٹ کو آئین میں ترمیم کرنا پڑے گی۔ جسٹس جمال مندوخیل نےکہاکہ پارلیمنٹ مجوزہ آرڈر 2019کو ترمیم کرکے ججز تعیناتی کروا سکتی ہے۔ اس وقت گلگت بلتستان میں آرڈر 2018ان فیلڈ ہے۔
وفاق کو مجوزہ آرڈر 2019پسند نہیں تو دوسرا بنا لے لیکن کچھ تو کرے۔ جسٹس امین الدین خان نے کہاکہ آرڈر2018کے تحت ججز تعینات کریں۔
انصاف کی فراہمی میں تعطل
گلگت بلتستان میں مشروط طور پر ججز تعینات کرنے کیلئے اٹارنی جنرل نے مخالفت کی۔ جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ گلگت بلتستان میں انصاف کی فراہمی میں تعطل آیا ہے، اور وہ چاہتے ہیں کہ ججز تعینات ہوں۔
اٹارنی جنرل نے کہاکہ مستقبل میں 2018کے تحت ججز تعیناتی وفاقی حکومت کو مناسب لگتا ہے۔ عدالت نے کہاکہ کیس میرٹ پر سنیں گے، اٹارنی جنرل منصور عثمان نے میرٹ پر دلائل کا آغاز کردیا۔