کراچی: کورنگی میں لگی آگ کی شدت تاحال برقرار، گیس کی جانچ کیلئے کمیٹی تشکیل
آتشزدگی کا واقعہ کراچی میں
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کے علاقے کورنگی میں گڑھے میں لگی آگ کی شدت دو ہفتوں بعد بھی برقرار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں صفائی کا نیا دور شروع، وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کے ’ستھرا پنجاب‘ وژن کے تحت جدید نظام متعارف
پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کا سروے
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے کورنگی میں لگی آگ کا سروے بھی کیا ہے۔ سی ای او کورنگی کنٹونمنٹ کا کہنا ہے کہ آگ اب بھی اسی شدت کے ساتھ جاری ہے، تاہم اس کے پھیلاو¿ کو روکا جا چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں مڈل ایسٹ انرجی 2025 کے 49 ویں ایڈیشن کا انعقاد، پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے پاکستان پویلین کا افتتاح کردیا
مائنرل ٹیسٹ اور کمیٹی کی تشکیل
حکام کا کہنا ہے کہ مزید منرل ٹیسٹ کے لئے دیگر اداروں سے رابطہ کر لیا گیا ہے، جبکہ وزارت پٹرولیم نے میتھین گیس کی جانچ کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات کے قابل احترام صدر کا پہلا سرکاری دورہ باعث فخر ہے: وزیر اعلیٰ مریم نواز
فائر ٹینڈرز کی موجودگی
سی ای او کورنگی کنٹونمنٹ کے مطابق، تمام 6 کنٹونمنٹ بورڈز کے فائر ٹینڈرز موقع پر موجود ہیں جبکہ آگ کے اطراف 500 میٹر کے علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عسکری طاقت کے حوالے سے اندازے بدل گئے، کئی سال سے بھارت امریکی ترجیحات میں شامل تھا مگر اب ۔۔۔؟ ’’دی ڈپلومیٹ‘‘ کی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
پانی کے نمونوں کی کیمیائی تجزیاتی رپورٹ
یاد رہے کہ کراچی کے علاقے کورنگی میں آگ لگنے کے مقام سے لئے گئے پانی کے نمونوں کی کیمیاوی تجزیاتی رپورٹ میں ہائیڈروکاربن کی مقدار طے شدہ حد سے کم پائی گئی تھی۔
کیمیائی تجزیہ کے نتائج
ابتدائی کیمیائی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق پانی میں بینزین (Benzene)، ٹولوین (Toluene) اور ٹیٹرا کلوروتھین (Tetrachloroethane) کی زائد مقدار موجود پائی گئی ہے، جبکہ او زائلین (o-Xylene) بھی معمولی مقدار میں زائد پایا گیا تھا۔








