جس سرکاری ہسپتال میں ادویات نہ ہوئیں اسکے ذمہ دار ایم ایس ہونگے: عظمٰی بخاری

صحت کی بہتری کے اقدامات

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دوروں سے ہسپتالوں میں بہتری آئی ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی اور تمام قسم کے ٹیسٹ مفت ہورہے ہیں۔ کسی بھی سرکاری ہسپتال میں مریضوں اور انکے لواحقین کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں موسلا دھار بارش، پنجاب میں آندھی اور بارش کی پیشگوئی کے پیش نظر الرٹ جاری

وزیراعلیٰ کا ہسپتال دورہ

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے سروسز ہسپتال کے وزٹ کے دوران لوگوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔ کسی ایک مریض یا انکے لواحقین نے طبی سہولیات نہ ملنے کی شکایت نہیں کی۔ جس سرکاری ہسپتال میں ادویات موجود نہ ہوئیں اسکے ذمہ دار ایم ایس ہونگے۔ ڈاکٹروں کا پیشہ بہت ذمہ دارانہ ہے، اس میں کسی قسم کی غفلت ناقابل برداشت ہے۔ صحت اور تعلیم کے شعبے مریم نواز کی ترجیحات میں سر فہرست ہیں۔

نئے ہسپتال اور ری ویمپنگ اقدامات

وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز صوبے کے وسائل سے نئے ہسپتال بنا رہی ہیں اور ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کررہی ہیں۔ بی ایچ یو کی ری ویمپنگ ہورہی ہے، مریم نواز ہیلتھ کلینک کامیابی سے چل رہے ہیں۔ ینگ ڈاکٹرز مریم نواز ہیلتھ کلینک کو پوری ذمہ داری سے چلا رہے ہیں۔ مخالفین صحت اور تعلیم کے بجٹ سوشل میڈیا پروپیگنڈے اور اداروں کے خلاف مہم جوئی کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...