بابراعظم پریکٹس سیشن کے دوران انجری کا شکار
پشاور زلمی کے کپتان انجری کا شکار
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم پریکٹس سیشن کے دوران انجری کا شکار ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: چین 2028 اولمپکس میں کرکٹ گولڈ میڈل جیتنے کے لیے سنجیدہ ہے اسٹیو واہ نے تمام ملکوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی
پی ایس ایل کا رنگا رنگ افتتاح
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق پی ایس ایل کا رنگا رنگ افتتاح آج سے ہونے جا رہا ہے۔ ابتدائی میچ دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گے۔ ایسے میں پشاور زلمی کے لیے ایک بری خبر سامنے آئی ہے کہ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پریکٹس سیشن کے دوران انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔
بابر اعظم کی انجری کی نوعیت
بابر اعظم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں پریکٹس سیشن کے دوران انجری کے بعد ڈریسنگ روم میں جاتے ہوئے لنگڑا کر چلتے دیکھا جا سکتا ہے۔ تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ بابر اعظم کی انجری کی نوعیت کیا ہے۔







