چیف جسٹس کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس آج ہوگا
اہم اجلاس کی اطلاع
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس آج دوپہر 2 بجے ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: سپیشل برانچ کو علیحدہ یونٹ بنانے کی منظوری، تمام وسائل فراہم کریں گے: سہیل آفریدی
اجلاس کا ایجنڈا
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحییٰ خان آفریدی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سپریم کورٹ میں 2 مزید ججز لانے پر غور کیا جائے گا۔ یہ ججز لاہور ہائیکورٹ سے لائے جانے پر بات چیت کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ کی کردار کشی ایک سازش کے تحت کی جاتی ہے، ہماری حکومت عوام دوست حکومت ہے، بلاول بھٹو زرداری
چیف جسٹس کی تعیناتی
سندھ، بلوچستان، پشاور، اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس کی تعیناتی بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
کمیشن ریمارکس کی درخواست
اعلامیہ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے سینئر جج کی 24 جولائی 2024 کے کمیشن ریمارکس حذف کرنے کی درخواست بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔








