سندھ: اسلحے کی نمائش پر پولیس و رینجرز کو گرفتاری کا اختیار مل گیا
سندھ حکومت کی نئی ہدایات
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ حکومت نے اسلحے کی نمائش پر پولیس اور رینجرز کو گرفتاری کا اختیار دے دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چودھری شوگرملز کیس؛ نیب کا تفتیش بند کرنے کی حتمی منظوری کیلئے احتساب عدالت سے رجوع
شرجیل میمن کی پریس کانفرنس
روز نامہ جنگ کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ گاڑی میں لائسنس والا اسلحہ اپنی حفاظت کے لئے رکھا جا سکتا ہے مگر اسلحے کی نمائش نہیں کی جا سکتی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے والد کے انتقال پر افسوس کا اظہار
پولیس اور رینجرز کو اختیارات
انہوں نے کہا کہ اسلحے کی نمائش پر پولیس اور رینجرز کو گرفتاری کا اختیار دے دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں گھر کی کھدائی کے دوران انسانی باقیات برآمد، 30 سال پرانا قتل کا معمہ سامنے آگیا
صحافی کے قاتلوں کی گرفتاری
شرجیل میمن نے دعویٰ کیا ہے کہ صحافی اللہ ڈنو شر کے قاتلوں کو 2 روز میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت اکتوبر میں پاکستان پر حملہ کرسکتا ہے، سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری
سیاسی تنقید اور مشورہ
لیگی رہنما عرفان صدیقی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ انہیں آئین پڑھنا چاہئے اور لوگوں کے مینڈیٹ کا مذاق نہ اڑائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے کبھی نہروں کی مخالفت نہیں کی، ہمارا موقف واضح ہے کہ کینال بننے نہیں دیں گے۔
آگے کا راستہ
شرجیل میمن نے یہ بھی کہا کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں لیکن عرفان صدیقی کو ریٹائرمنٹ لے لینی چاہئے۔








