لیبیا کشتی حادثے میں ملوث 2 اشتہاری انسانی سمگلرز گرفتار
وفاقی تحقیقاتی ادارے کی کارروائی
فیصل آباد (آئی این پی) - وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل فیصل آباد نے لیبیا میں ہونے والے کشتی حادثے میں ملوث دو اشتہاری انسانی سمگلرز کو گرفتار کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
گرفتار ملزمان کی شناخت
ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت عطا اللہ اور فیصل شہزاد کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق سیالکوٹ سے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہد خاقان عباسی نے 26ویں آئینی ترمیم سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردی
انسانی سمگلنگ کا مقدمہ
ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزمان نے شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہتھیائے۔ انہوں نے شہریوں کو غیر قانونی طور پر اٹلی بھجوانے کے لیے بھاری رقوم وصول کی۔ ملزمان نے دو شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے لیبیا کے راستے اٹلی بھجوانے کی کوشش بھی کی۔
یہ بھی پڑھیں: بی جے پی رہنما کا بیٹا پاکستانی لڑکی پر دل ہار بیٹھا، آن لائن نکاح
تشدد اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی
ملزمان محمد ندیم اور اجمل نے لیبیا میں واقع سیف ہاﺅسز میں شہریوں کو یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ شہری محمد ندیم کی کشتی حادثے میں موت واقع ہوئی۔
سمگلنگ سے حاصل شدہ جائیدادیں
ملزمان نے انسانی سمگلنگ سے حاصل ہونے والے پیسوں سے بھی جائیدادیں خریدیں۔








