پی ایس ایل 10 کا میدان سج گیا ، افتتاحی تقریب میں قومی فنکاروں کی شاندار پرفارمنس، عوام پر جوش
پی ایس ایل 10 کا آغاز
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ایس ایل 10 کا میدان سج گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اے این ایف نے 860 کلو گرام منشیات برآمد کر کے 15 ملزمان پکڑ لئے
افتتاحی تقریب کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا۔ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی سٹیڈیم میں منعقد کی گئی۔ افتتاحی تقریب میں جیٹ پروپلژن کا مظاہرہ کرنے والے فلائنگ مین نے پی ایس ایل 10 کی ٹرافی سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر کے سپرد کی، جنہوں نے اسے سٹیج پر سجایا۔ تقریب کی میزبانی کے فرائض نامور پریزنٹر زینب عباس نے انجام دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: مچھ اسٹیشن پاکستان کے سب سے خوبصورت اسٹیشنوں میں شمار ہوتا ہے، وکٹورین طرز کی عمارت دیدنی اور شاندار ہے
فنکاروں کی پرفارمنس
ترانے کے بعد اداکار حمزہ علی عباسی نے سٹیج پر گفتگو کی، جس کے بعد معروف صوفی گلوکارہ عابدہ پروین نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ بعد ازاں تقریب میں شریک لوگوں نے ینگ اسٹنرز کی پرفارمنس سے محظوظ ہوئے۔
علی ظفر کی شاندار پرفارمنس
مشہور پاپ گلوکار علی ظفر نے شاندار پرفارمنس پیش کی، جس میں انہوں نے ثقافت کی نمائندگی کرتے ہوئے سندھی، پنجابی، بلوچی اور پشتو میں گانے پیش کیے۔ علی ظفر، نتاشہ بیگ، ابرار الحق، اور طلحہ انجم نے مل کر پی ایس ایل 10 کا اینتھم پیش کیا۔








