وفاقی محتسب انسداد ہراسیت نے خاتون بینک منیجر کو ہراساں کرنے کے کیس کا فیصلہ سنا دیا
اسلام آباد میں ہراساں کرنے کا کیس
اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی محتسب انسداد ہراسیت نے خاتون بینک منیجر کو ہراساں کرنے کے الزام ثابت ہونے پر انٹرن سعود الرحمن پر 5 لاکھ جرمانہ عائد کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: انوشکا شرما: بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی بیگم، مگر کون سا نوجوان اداکار ہے جو محبت میں پاگل ہو گیا؟
جرمانے کی تفصیلات
ترجمان کے مطابق محکمے نے جرمانے کی رقم میں سے 4 لاکھ 50 ہزار درخواست گزار ناہید صغیر کو ادا کرنے کا حکم دیا۔ سال 2017 میں سعود الرحمن نامی شخص کی بینک میں انٹرن شپ ہوئی تھی، سعود الرحمن پر خاتون بینک منیجر کو ہراساں کرنے کا الزام تھا۔
ہراساں کرنے کا طریقہ
انٹرن سعود الرحمن مختلف ڈیجیٹل طریقوں سے ہراساں کرتا رہا۔ واٹس ایپ میسجز، ویڈیوز اور ایف آئی اے رپورٹ کے ذریعے ملزم پر الزام ثابت ہوا۔ فرع منیجر ناہید صغیر نے ہراساں کرنے کے خلاف شکایت درج کروائی تھی۔








