کراچی کنگز کے وکٹ کیپر لٹن داس پی ایس ایل سے باہر ہوگئے ، دو ہفتے آرام کا مشورہ

کراچی کنگز کو بڑا جھٹکا
کر اچی (آئی این پی) پاکستان سپر لیگ کے سیزن 10 کے پہلے میچ سے قبل ہی کراچی کنگز کو بڑا جھٹکا لگ گیا، وکٹ کیپر بیٹر لٹن داس زخمی ہونے ایونٹ سے باہر ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: قاضی فائز عیسیٰ نے منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا
لٹن داس کی انجری
کراچی کنگز کے وکٹ کیپر لٹن داس جمعرات کو انٹرا اسکواڈ میچ کے دوران سیدھے ہاتھ پر گیند لگنے سے زخمی ہوئے، انہیں انگوٹھے میں ہیر لائن فریکچر آیا ہے۔
ڈاکٹروں کی تجویز
رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز نے لٹن داس کو دو ہفتے آرام تجویز کیا ہے، جس کے باعث وہ آج صبح اپنے ملک بنگلہ دیش واپس روانہ ہوگئے۔ کراچی کنگز کی انتظامیہ جلد ہی لٹن داس کے متبادل کھلاڑی کا اعلان کرے گی۔