سیمنٹ کی برآمدات میں 28 فیصد اضافہ، مقامی کھپت میں 7 فیصد کمی ریکارڈ
سیمنٹ کی برآمدات میں اضافہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیمنٹ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 28 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ مقامی کھپت میں سالانہ بنیادوں پر 7 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 9 خوارج ہلاک، فائرنگ کے تبادلے میں 2 بہادر جوان شہید
برآمدات کے اعداد و شمار
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سیمنٹ کی برآمدات 6,532,000 ٹن ریکارڈ کی گئیں، جو پچھلے مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 28 فیصد زیادہ ہیں۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سیمنٹ کی برآمدات 5,100,000 ٹن ریکارڈ کی گئی تھیں۔ مارچ میں سیمنٹ کی برآمدات 609,000 ٹن ریکارڈ کی گئی، جو پچھلے سال مارچ کے مقابلے میں ایک فیصد زیادہ ہے، پچھلے سال مارچ میں برآمدات کی تعداد 608,000 ٹن تھی۔
یہ بھی پڑھیں: اساتذہ تنخواہوں کے لیے سراپا احتجاج جبکہ وزیراعلیٰ کراچی کے دوروں میں مصروف ہیں: انجینئر امیر مقام
ماہانہ اضافہ
رپورٹ کے مطابق فروری کے مقابلے میں مارچ میں سیمنٹ کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 14 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فروری میں سیمنٹ کی برآمدات کا حجم 532,000 ٹن ریکارڈ کیا گیا جو مارچ میں بڑھ کر 609,000 ٹن ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومتی فیصلوں کی بدولت ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مناسب مقدار موجود ہے: وزیراعظم
مقامی کھپت میں کمی
آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ملک میں سیمنٹ کی مقامی کھپت کا حجم 27,463,000 ٹن ریکارڈ کیا گیا ہے، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 7 فیصد کم ہے۔ پچھلے مالی سال کی اسی مدت میں سیمنٹ کی مقامی کھپت کا حجم 29,403,000 ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا۔
مارچ کی مقامی کھپت
مارچ میں ملک میں 2,961,000 ٹن سیمنٹ کی مقامی کھپت ریکارڈ کی گئی ہے، جو فروری کے 3,068,000 ٹن کے مقابلے میں تین فیصد اور گزشتہ سال مارچ کے 3,338,000 ٹن کے مقابلے میں 11 فیصد کم ہے.








