بنگلہ دیشی ماڈل سفارتی تعلقات خطرے میں ڈالنے کے الزام میں گرفتار
میگھنا عالم کی گرفتاری
ڈھاکا (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف بنگلہ دیشی ماڈل اور سابق مس ارتھ بنگلہ دیش میگھنا عالم کو گرفتار کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: فائر فائٹرز کا عالمی دن آج، مختلف اداروں کے زیر انتظام پروگرامز، کانفرنسز اور سیمینارز کا انعقاد
گرفتاری کی وجوہات
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ میگھنا عالم کو ملک کے سفارتی تعلقات کو نقصان پہنچانے کے الزام میں سپیشل پاورز ایکٹ کے تحت حراست میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق میگھنا عالم نے مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر ایک سعودی سفارتکار کے خلاف جھوٹی معلومات پھیلائیں، جس کا مقصد بین الاقوامی تعلقات کو خراب کرنا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: 10 سالہ بچہ رہائشی عمارت کی لفٹ میں پھنسنے سے جاں بحق
فیس بک پر دعوے
گرفتاری سے قبل میگھنا عالم نے فیس بک پر متعدد پوسٹس میں دعویٰ کیا تھا کہ ایک غیر ملکی سفارتکار انہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے خاموش کرانے کی کوشش کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مزار قائد پر حاضری کا وقت ختم ہونے تک وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نہ پہنچ سکے
لائیو ویڈیو میں واقعہ
9 اپریل کو ماڈل کے ایک فیس بک لائیو ویڈیو میں دیکھا گیا کہ چند افراد جو خود کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار ظاہر کر رہے تھے، ان کے ڈھاکا میں واقع گھر میں داخل ہو رہے ہیں۔ 12 منٹ کی اس ویڈیو میں ماڈل اہلکاروں سے تعاون کی یقین دہانی کرواتی دکھائی دیں۔
عدالتی کارروائی
بعد ازاں میگھنا کو گرفتار کر کے ڈھاکا کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے انہیں 30 روز کے لئے جیل بھیج دیا گیا۔








