سپریم کورٹ میں 9 مئی کے اہم مقدمات سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ کا 9 مئی کے مقدمات پر فیصلہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ نے 9 مئی کے مزید اہم مقدمات سماعت کے لئے مقرر کر دیئے۔

عمران خان کے مقدمات

ڈان نیوز کے مطابق بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) و سابق وزیراعظم عمران خان کا جسمانی ریمانڈ نہ دینے کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں بھی سماعت کے لئے مقرر کی گئی ہیں۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کل سماعت کرے گا۔ اسی طرح عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری بحال کرنے کے خلاف اپیلیں بھی سماعت کے لئے مقرر کی گئی ہیں۔

شیخ رشید کی بریت کی درخواست

سپریم کورٹ نے 9 مئی کو جی ایچ کیو حملہ کیس میں شیخ رشید کی بریت کی درخواست بھی سماعت کے لئے مقرر کر لیں۔

پی ٹی آئی رہنما کے مقدمات

عدالت نے رہنما پی ٹی آئی صنم جاوید کی ضمانت منسوخی کی اپیل بھی مقرر کر دی، اسی طرح سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی انسداد دہشت گردی عدالتوں سے متعلقہ دستاویزات نہ ملنے کی درخواست بھی مقرر کی گئی ہیں۔

9 مئی کے مظاہرے اور اس کے اثرات

یاد رہے کہ گزشتہ برس 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران لاہور کے علاقے ماڈل ٹاو¿ن میں 9 مئی کو مسلم لیگ (ن) کے دفتر کو جلانے کے علاوہ فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا۔ سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔

املاک کو پہنچنے والے نقصانات

مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا جسے جناح ہاو¿س بھی کہا جاتا ہے اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔ اس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاو¿ گھیراو¿ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جبکہ عمران خان اور ان کی پارٹی رہنماﺅں اور کارکنان کے خلاف مقدمات بھی درج کئے گئے تھے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...