حکومت کا عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل نہ کرنے کا فیصلہ
وزیراعظم کی پٹرول کی قیمتوں میں تبدیلی کا اعلان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری ہے اور اس کے نتیجے میں آج پٹرول کی قیمت کم ہونے جا رہی ہے تاہم یہ فائدہ عوام کو نہیں دیں گے اور یہ پیسہ عوام کے مسائل پر مرہم پٹی کرنے کے لیے استعمال کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: تھرپارکر میں غذائی قلت اور بیماریاں، مٹھی میں مزید 6 بچے دم توڑ گئے
کابینہ اجلاس کے دوران خطاب
وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت پچھلے دنوں علیل تھے، میں نے ان کی خیریت دریافت کی تھی، الحمدللہ وہ اب خیریت سے ہیں اور گھر چلے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بنوں: دہشتگردوں کے حملے، پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں 3دہشتگرد جہنم واصل
عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں کا اتار چڑھاؤ
شہباز شریف نے کہا کہ اب ایک موقع پھر آیا ہے کہ عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں نیچے گئی ہیں، حالیہ قیمتوں میں کمی یوکرین کی جنگ بند ہونے سے متعلق خبروں یا ابھی ٹیرف لگنے کی وجہ سے بھی ہو رہی ہے۔
پٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان
وزیراعظم نے کہا کہ آج 15 اپریل ہے اور آج تیل اور پٹرول کی قیمت کم ہونے جا رہی ہیں، اس کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جو کمی آرہی ہے اس کو روکنے کا سوچا ہے تاکہ قوم کے زخموں کی مرہم پٹی کی جاسکے۔ اس سلسلے میں ہم نے بڑی سوچ و بچار کے بعد طے کیا ہے کہ کراچی، قلات، خضدار، کوئٹہ اور چمن کے سنگل روڈ کو خونی روڈ کہا جاتا ہے لیکن فنڈز کے بغیر یہ مکمل نہیں ہوگا۔








